12:38 pm
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھے گا، مرزا عبدالسلام

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھے گا، مرزا عبدالسلام

12:38 pm

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھے گا، مرزا عبدالسلام ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ایلیمنٹری بورڈٖ میرپور اور سکینڈری بورڈمیرپور آزاد کشمیر میں 100%رزلٹ دینے پر طلبہ کو انعامات دیتے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ادادرہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے تقریب کی صدارت کی ۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جماعت دہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے پیش کی جبکہ نعت دہم کے طالب علم محمد سیلم نے پیش کی ملی ترانہ جماعت پنجم کے طلبہ محمد حسنین اور حماد خان نے پیش کیا صدر معلم مرز ا عبدالسلام نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم آئندہ سال اس سے بہتر رزلٹ دینکی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نے شروع دن ہی سے محنت کے ساتھ طلبہ کو پڑھا یا ہے اور بورڈ کی کلاسزکو اضافی وقت میں تدرس کرواتے رہے ہیں جس کا پھل آج کامیابی کی صورت میں ملاہے انہوں نے اساتذہ اور طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کر نے پر مبارک باد کی صدر معلم نے تمام اساتذہ کو احسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی عطاء کئے مطلوب حسین مغل AEOزنانہ نے اپنے خطاب میں طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیاور کہا ہے کہ آپ نے مجھے تقریب میں دعوت دی جس کا میں سب کا شکرگزار ہوں مقررین قاری یاسر عرفات ،محمد مشتاق مغل،چوہدری محمد اعظم نے بھی تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کو کامیابی پر مبارکباددی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن رنگ میںادا کئے اور کہا کہ ہمارے اساتذہ نے بہت محنت کی ہے اور طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ اضافی وقت میں تدرس کر کے تعاون کیا انہوں نے تمام سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی طلبہ کو بطور انعام اور ٹرافیاں اورمیڈلزعطاء کئے گئے آخرمیں مولانا مشتاق مغل نے ملک کی سلامتی اور طلبہ کی کامیابی کے لئے دعاکرائی ۔ مرزا عبدالسلام

تازہ ترین خبریں