10:17 am
بھارتی حکومت خودہی غیر آ   ئینی اقدامات سے بے نقاب ہو گئی، ظفراقبال

بھارتی حکومت خودہی غیر آ ئینی اقدامات سے بے نقاب ہو گئی، ظفراقبال

10:17 am

بھارتی حکومت خودہی غیر آ ئینی اقدامات سے بے نقاب ہو گئی، ظفراقبال نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے محروم نہیں رکھ سکتے کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر ظفراقبال غازی ، مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران کیپٹن (ر)راجہ محمد الیاس خان ،ٹھیکیدار راجہ عنصر خان ،چوہدری شوکت یونس،راجہ اشفاق آزاد نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے محروم نہیں رکھ سکتے بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے بھارت کا سیکولر ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کو ان کے گھروں میں قید کر کے انسانی حقوق کا سنگین مذاق اڑایا ہے اور عالمی برادری کو منہ چڑایا ہے بھارتی لیڈروں کی طرف سے جنگ کی دھمکیاں اور ایٹمی ہتھیارروں کے استعمال کی باتیں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے لیے لمحہ فکر ہیں۔بھارتی لیڈروں کے غیر سنجیدہ بیان بازی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا ضروری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی حکومت کی طرف سے قتل عام ،کشمیریوں کی نسل کشی،میڈیا پر پابندی،صحافیوں کی شہادت اور بدترین کرفیو مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرطاقت کاسفاکانہ استعمال انتہائی افسوسناک ہے اگربھارت یہ سمجھتاہے کہ آ ئینی ترامیم سے مسئلہ کشمیرحل ہوجائے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائے گی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم اور طاقت کے زور پر انہیں اپنا غلام بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،موجودہ حالات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا دکھ درد سمجھتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہم بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ظفراقبال

تازہ ترین خبریں