10:17 am
 سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا اعلان

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا اعلان

10:17 am

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا اعلان مظفرآباد(سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر اسمبلی تباہی کے دھانے پر۔ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں بندر بانٹ اور پروموشن کوٹہ کی پامالی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ مالی، ویٹر اور کک کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا جبکہ باہر سے من پسند چہتوں کو براہ راست سکیل بی17- میں بھرتی کر کے پروموشن کوٹہ اور سال ہا سال سے پرموشن کی آس میں بیٹھنے والے ملازمین کا گلا کاٹا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں پنجاب اسمبلی سے زیادہ ملازمین سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے جا چکے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ملازمین کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ڈش واشر، کک، ویٹر کو فی الفور پنجاب اسمبلی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے۔ صدر محمد شریف اعوان، جاوید چوہدری، ملک اشفاق، اصغر خان، خالد راٹھور، گلبہار مغل، سردار زاہد، طارق چغتائی، امجد اعوان، راجہ پرویز، شبیر عباسی، قاضی اقبال، راجہ ضیغم فاروق، علی کاظمی، سلیمان فاروق اور دیگر کا چیف سیکرٹری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ ملازمین حقوق کے تحفظ کی قسم کھائی ہوئی ہے تو کس طرح نگران اور پرائیویٹ سیکرٹری کی پرموشن نہ ہونے پر خاموشی رکھیں۔ آئے روز اسمبلی میں سیاسی بنیادوں اور بندر بانٹ پر سکیل 17 میں براہ راست بھرتی ہو رہی ہیں۔ایچ بی اے میں خلاف سنیارٹی تقسیم ہو رہی ہے۔ اسمبلی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ ملازمین کی ویلفیئر کی بجائے اسمبلی سیکرٹریٹ سیاسی تقرریوں کا گڑھ بن چکی ہے۔ اس نا انصافی کے خلاف مکمل احتجاج سے اجتناب نہیں کیا جائے گا۔ ارباب اختیار فوری نوٹس لیں۔ سیکرٹریٹ

تازہ ترین خبریں