05:26 pm
 صنعتی ترقی کے بغیرریاست میں خوشحالی ممکن نہیں، نورین عارف

صنعتی ترقی کے بغیرریاست میں خوشحالی ممکن نہیں، نورین عارف

05:26 pm

صنعتی ترقی کے بغیرریاست میں خوشحالی ممکن نہیں،نورین عارف اولڈ ونیوانڈسٹریل اسٹیٹ میرپور میں اصلاحات سے بہتر نتائج مرتب ہوئے، وزیر صنعت میرپور (نامہ نگار )آزاد کشمیر کی وزیر صنعت ،سماجی بہبود و ترقی نسواں نورین عارف نے کہاہے کہ صنعتی ترقی کے بغیرریاست میں ترقی اورخوشحالی نہیں آسکتی اور نہ ہی معیشت بہترہوسکتی ہے۔ میرپورآزادکشمیر کابڑاصنعتی خطہ ہے جہاں پاکستان کے آٹھویں صنعتی زون کے قیام کے بعد اس خطہ کی صنعتی اہمیت وافادیت مزیدبڑھ جائے گی۔موجودہ حکومت نے گذشتہ 3 سالوں میں میرپوراولڈ ونیوانڈسٹریل اسٹیٹ میں جواصلاحات نافذ کی ہیں اس سے صنعتی ترقی پردوررس نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ میرپور اولڈ اورنیوانڈسٹریل اسٹیٹ میں منسوخ شدہ پلاٹوں کی بحالی کے نظام میں قانون وقاعدے کوفالوکیاجارہاہے۔ جن صنعتکاروں کوپلاٹ الاٹ ہیں اورانھوں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا انھیں باربار مہلت دینے کے بعد ان کے پلاٹ مکمل کینسل کرکے ایسے صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کوالاٹ کریںگے جوواقعی صنعتیں لگاناچاہتے ہوں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے محکمہ صنعت کے زیراہتمام نیواور اولڈ انڈسٹری اسٹیٹ کے منسوخ شدہ پلاٹوں کی بحالی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت وسماجی بہبود خواجہ محمداحسن، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سہیل شجاع مجاہد، ڈائریکٹرانڈسٹری خواجہ ظفراقبال، جوائنٹ ڈائریکٹرانڈسٹری میرمحمدفہیم، ڈپٹی رجسٹرار سردارسرفراز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھمبر محمداشرف خان، ایس ڈی او راجہ وسیم افضل بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منسوخ شدہ پلاٹوں کے مالکان سے فرداً فرداً سماعت کی گئی ۔ دوران سماعت بعض الاٹیوں کومحدود مدت کی مہلت دی گئی کہ وہ کمیٹی کی طرف سے دی گئی مدت کے دوران اپنے پلاٹ پرصنعت لگائیںبصورت دیگران کے پلاٹ ہمیشہ کے لیے کینسل کرکے ایسے صنعتکاروں کوپلاٹ الاٹ کیے جائیں گے جو اس پرصنعتیں لگانے میںدلچسپی رکھتے ہوں۔ اجلاس میں اولڈ اور نیوانڈسٹری اسٹیٹ کے جملہ مسائل جن میں پانی، بجلی اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے غوروخوض کیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ محکمہ صنعت کے زیراہتمام دی جانے والی جملہ سہولیات ومراعات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ آزادکشمیرکی وزیرصنعت وترقی نسواں محترمہ نورین عارف نے کہاکہ آزادکشمیرمیں بے روزگاری بڑا اہم مسئلہ ہے جس کا حل صنعتی ترقی کوفروغ دے کرہی کیاجاسکتاہے۔ اس حوالے سے جن صنعتی پلاٹوں پرگذشتہ 10 ،15 سالوں سے کوئی صنعت نہیں لگائی گئی ان کوکینسل کرکے صنعتوں میں دلچسپی رکھنے والوں کوتحت ضابطہ الاٹ کریں گے۔ نورین عارف

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی مکمل ، فواد چوہدری کو اہم ترین عہدہ مل گیا،تمام عہدیداران کی فہرست آگئی

شادی کی تقریب میں دلہن کو کزن کیساتھ ڈانس کرنے پر دولہے نے تھپڑ دے مارا، دلہن نے پھرکیسے انتقام لیا؟ حیران کن واقعہ پیش آگیا

شادی کی تقریب میں دلہن کو کزن کیساتھ ڈانس کرنے پر دولہے نے تھپڑ دے مارا، دلہن نے پھرکیسے انتقام لیا؟ حیران کن واقعہ پیش آگیا

سعودی عرب میں گھریلوملازمائوں سے جسم فروشی کروانے والا پاکستانی کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا؟سخت سزا ملنے کا امکان

سعودی عرب میں گھریلوملازمائوں سے جسم فروشی کروانے والا پاکستانی کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا؟سخت سزا ملنے کا امکان

افسوسناک سانحہ ، سکول ٹرپ پر گئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

افسوسناک سانحہ ، سکول ٹرپ پر گئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، بڑا جانی نقصان ہو گیا

پی سی بی کیساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دیدیا، وجہ سامنے آگئی

پی سی بی کیساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دیدیا، وجہ سامنے آگئی

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

تبدیلی لانے والو! تبدیلی کا مزہ آیا؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد سلیم صافی کا حکومت پر طنز ، کیا کہہ دیا؟

قومی ائیرلائن مزید مشکلات کا شکار، پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے

قومی ائیرلائن مزید مشکلات کا شکار، پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے

سوشل میڈیا پر’مجھے کیوں نکالا‘کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ’اگر مجھے نکالا‘جملہ وائرل ، عوام کے دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا پر’مجھے کیوں نکالا‘کے بعد وزیراعظم عمران خان کا ’اگر مجھے نکالا‘جملہ وائرل ، عوام کے دلچسپ تبصرے

انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

کورونا کے پھیلائو میں تیزی ، کونسے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟ پابندیاں لگ گئیں

کورونا کے پھیلائو میں تیزی ، کونسے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟ پابندیاں لگ گئیں

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

تبدیلی سرکارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کر دیا، پاکستان رینکنگ میں کتنے درجے اوپ

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے، سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے، سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

برفباری نے تباہی مچا دی، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، نظامِ زندگی مفلوج کر دیا

برفباری نے تباہی مچا دی، ٹریفک کا نظام درہم برہم ، نظامِ زندگی مفلوج کر دیا