05:27 pm
 ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعار بنائیں، سردارآفتاب

ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعار بنائیں، سردارآفتاب

05:27 pm

ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعار بنائیں، سردارآفتاب تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروسز دیدی ہیں، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ میرپور (نامہ نگار )آزادکشمیرکے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سردارآفتاب احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آزادکشمیرکے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی ہیلتھ سروسز فراہم کی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعار بنائیں اور اپنے فرائض منصبی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔محکمہ صحت عامہ کے جملہ دفاتر اورہسپتالوں میں ڈسپلن اورحاضری کویقینی بنایاجائے۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے مریضوں اور زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں میں صحت وصفائی کے نظام کومزید بہتربنایاجائے۔او پی ڈی میں مریضوں کے چیک اپ کے لیے معقول انتظامات میں ردوبدل کی جائے تاکہ مریض بغیرچیک کرائے واپس نہ جائیں۔ میرپورہسپتال میں جدیدڈیجیٹل ایکسرے اور الٹراسائونڈ مشینیں مہیاکی جائیں گی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈی ایچ او آفس اور ڈی ایچ کیوہسپتال میرپورکے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اورسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرفداحسین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرفاروق احمدنور، ڈی ایم ایس ارم بتول،ڈی ایم ایس ڈاکٹرعظیم رتیال، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹرشہزاد غضنفر، ڈاکٹروسیم، ڈاکٹرطارق مسعود، ڈاکٹر سعید عالم، ڈاکٹرفیضان عالم، ڈاکٹرنازیہ، ڈاکٹرقیوم، ڈاکٹرافتخار،ڈاکٹرزاہدہ قاسم، ڈاکٹرفرحت ظفر، ڈاکٹرشکیل آصف، ڈاکٹرحلیم، ڈویژنل ڈرگ آفیسر ڈاکٹر ظہیراقبال، ڈاکٹرثاقب اسمعیل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محترمہ جمیلہ رجب کے علاوہ دیگربھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سردار آفتاب احمدخان نے ہسپتال کی نئی بلڈنگ کابھی دورہ کیااس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرفاروق احمدنورنے ڈی جی ہیلتھ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کافیز ون کاکام90 فیصد مکمل ہوچکاہے ۔ا ب ہسپتال کے نظام کوشروع کرنے کے لیے حکومت فرنیچر کی فراہمی کویقینی بنائے تاکہ نئی بلڈنگ میں جلد از جلد کام شروع ہوسکے۔ انھوں نے کہاکہ میرپورڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال ہے یہاں پرمیرپورکے علاوہ کوٹلی ،بھمبردینہ ،جہلم اورکھاریاں کے مریض بھی منتقل کیے جاتے ہیں ۔ ڈویژنل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کودورکیاجائے اور کثیرمقدارمیںادویات فراہم کی جائیں تاکہ ڈاکٹرز اپنے فرائض کوبخوبی طریقے سے سرانجام دے سکیں۔بعدازاںڈی جی ہیلتھ نے ڈی ایچ او آفس، ڈی ایچ کیوہسپتال، کے آئی سی، نیوسٹی ہسپتال کابھی معائنہ کیا۔ سردارآفتاب

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند