05:28 pm
 وزیراعظم کی زیرقیادت عوامی مسائل حل کررہے ہیں، افتخار ایوب

وزیراعظم کی زیرقیادت عوامی مسائل حل کررہے ہیں، افتخار ایوب

05:28 pm

وزیراعظم کی زیرقیادت عوامی مسائل حل کررہے ہیں، افتخار ایوب چھپڑیاں گھوڑیکیر کی ترقی کے لئے بھرپور کردار اداکریں گے،سابق امیدوار اسمبلی دھیرکوٹ (نمائند ہ اوصاف )چھپڑیاں گھوڑیکیر میں راجہ نواز کی سرپرستی میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ایوب کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ تحصیل دھیرکوٹ کے صدر راجہ اشراف خان، راجہ عنصر شفیق ایڈووکیٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سابق امیدوار ا اسمبلی و مرکزی نائب صدر راجہ افتخار ایوب نے کہا کہ چھپڑیاں گھوڑیکیر کی ترقی کے لیے بھرپور کردار اداکریں گے۔ یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کشمیر کی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارتی حکومت کی طرف سے نسل کشی جاری ہے۔اور گزشتہ ایک ماہ سے سخت ترین کرفیو کا نفاذ کر کے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنائی جا چکی ہیں۔ان حالات میں تمام جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان پر پہلے بھی تمام جماعتیں اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں۔اب وزیراعظم آزاد کشمیر جو بھی کال دیں گے من و عن تسلیم کرتے ہوئے تمام عوام کو لبیک کہنا چاہیے۔ اپنی چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں پروگرامات دینا زیادہ فائدہ مند نہیں۔ مجموعی طور پر پروگرامات اور کسی ایک کال پر متفق ہو کر اپنے مظلوم کشمیر بھائیوں کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر راجہ محمد اشراف خان، راجہ عنصرشفیق، راجہ نواز خان، راجہ اورانگزیب خان، راجہ سعید خان، راجہ شبیر خان، راجہ ریحان،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں مسلم لیگ ن کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ناکردہ گناہوں کی سزادی جا رہی ہے۔پاکستان میں سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبے کو بند کر کے پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کا امریکہ پروگرام عمران خان پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے۔ مریم نواز سمیت دیگر مسلم لیگی رہنمائوں کی گرفتاریاں اس بات کی علامت ہے کہ عمران حکومت مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہے۔ افتخار ایوب

تازہ ترین خبریں

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

اسے کہتے ہیں مثالی ایڈمنسٹریشن ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

سستا پیٹرول حاصل کرنے کیلئے حیران کن پیشکش کر دی گئی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی