12:28 pm
 کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے،مسعود خالد

کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے،مسعود خالد

12:28 pm

کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے،مسعود خالد کاشتکاروں کے بلاسود قرضے،انشورنس کیلئےحکمت عملی مرتب کی ہے، وزیرزراعت دھیرکوٹ (نمائند ہ اوصاف ) وزیرزراعت و آبپاشی چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ ہماری حکومت تین سالوں میں مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی ہےاور محکمہ زراعت میں بھی مسائل کو بڑے پیمانے پر حل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپل شو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ زراعت کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتی ہے۔ اور ہماری حکومت زراعت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ہم نے کاشتکاروں کے لیے بلاسود قرضے ، انشورنس اور جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔تحصیل دھیرکوٹ کے کسان رول ماڈل ہیں اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے۔اور اس قابل بنائیں گے کہ ان کی اشیاء پاکستان اور بیرون ملک فروخت ہوں۔وزیرزراعت چوہدری مسعود خالد نے اگلے تین ماہ میں ارجہ سبزی منڈی کو مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس کی تکمیل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر صدر تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی نے کسانوں کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ کسانوں نے ہماری صنعت کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔تقریب سے راجہ افتخار ایوب، سیکرٹری زراعت راجہ طارق مسعود،ڈائریکٹر راجہ آصف، سردار سرفراز عباسی،راجہ مہتاب اشرف، غلام مصطفی آزاد، سردار رشید چغتائی ، شبیر عباسی، تصدق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے دھیرکوٹ میں ایپل شو کا افتتاح کیا۔نمائش میں 100سے زائد کاشتکاروں نے اپنے سٹال لگا رکھے تھے۔جن میں کئی سٹال خواتین نے بھی لگائے۔اس نمائش میں تحصیل دھیرکوٹ میں مختلف اقسام کے سیبوں کی نمائش کے علاوہ کسانوں کے درمیاں مقابلہ بھی کیا۔جن کے لیے محکمہ زراعت نے انعامات کا اہتمام کیا تھا۔ایپل شو محکمہ زراعت اور ایپل گرو ہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا۔وزیرزراعت چوہدری مسعود خالد ، وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر سردار کلیم عباسی، سیکرٹری زراعت راجہ طارق مسعود، ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد آصف ، سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ افتخار ایوب، کو آرڈینیٹر ایپل گرو ہ ایسوسی ایشن سردار سرفراز عباسی ، باغ ایگریکلچرل اینڈ لائیوسٹاک فورم کے صدر راجہ مہتاب اشرف خان، راجہ مقبول حسین، شبیر عباسی و دیگر نے نمائش میں لگائے گئے تمام سٹال کا وزٹ کیا۔ اور کسانوں سے معلومات حاصل کیں۔ ایک سروے کے مطابق سب ڈویژن دھیرکوٹ میں ایک کروڑ روپے کی مالیت کے سیب پیدا ہوتے ہیں۔جو مقامی سطح کے علاوہ پاکستان میں بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر کلیم عباسی نے کی۔ مسعود خالد