06:12 pm
 سرکاری ملازمین وزیراعظم  کی عوام دوست پالیسی پر عمل کریں،زاہدامین

سرکاری ملازمین وزیراعظم کی عوام دوست پالیسی پر عمل کریں،زاہدامین

06:12 pm

سرکاری ملازمین وزیراعظم کی عوام دوست پالیسی پر عمل کریں،زاہدامین تمام محکموں کوباہمی ربط کے تحت اپنی تیاری کو ترجیح دینا ہوگی، چیئرمین معائنہ کمیشن باغ ،ریڑہ(نمائندگان اوصاف) چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعمل درآمد کمیشن آزادکشمیرزاہدامین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال اورغاصب ہندوستانی افواج کے مکروہ عزائم کے پیش نظر تمام سرکاری محکمہ جات کوباہمی ربط کے تحت اپنی تیاری کوخصوصی ترجیح دینا ہوگی ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی خصوصی ہدایت پر ضلع باغ کے مسائل کے حل کے لیے باغ آیاہوں ۔آفیسران اورسرکاری ملازمین وزیراعظم آزادکشمیر کی عوام دوست پالیسی اورقواعد وضوابط کے مطابق اپنا اپنافرائض منصبی کرداراداکریں۔پارکوں ،میدانوں ،قبرستانوں ،عیدگاہوں ،جنازہ گاہوں ،اورکھلی جگہوں کے لیے دستیاب خالصہ جات کے استعمال میں مزید تاخیر نہ کی جائے ۔باغ شہر کے سیوریج اورنکاسی آب کے لیے خصوصی سٹسڈی کراوئی جائے ۔تعمیروترقی کے منصوبہ جات کے کام پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ایک ایک پائی منصوبے کی ترجیحات کے مطابق گراونڈ پرلگناچاہیے۔میں جاریہ منصوبوں کاموقع پرجاکر وزٹ کروں گا۔یہ ہدایات انہوں نے پیرکے روز باغ میں پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس میں ضلعی آفیسران سے جاریہ منصوبوں کی بریفنگ لیتے ہوئے دیں ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری حق نواز ،ایس پی پولیس باغ سردارساجد عمران،ڈائریکٹر معائنہ کمیشن فیصل مشتاق ،ڈپٹی ڈائریکٹر سردارعابد حسین خان،ایکسین شاہرات سید کاشف گردیزی،ایکسین پبلک ہیلتھ سردارندیم سرور ،ڈی ایف اوجنگلات طاہرحسین شاہ،ڈی آریو کے خان عالمگیر خان،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب اعوان،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،چیئرمین ترقیاتی ادارہ باغ جاوید اعجاز ،لائیوسٹاک ڈاکٹرشبیر شیخ ،محکمہ زراعت کے راجہ تصدق حسین ،محکمہ برقیات باغ کے سید آفتاب شاہ،ڈی ایچ کیوکے ڈاکٹر محمد آفتاب ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد منظور،سول ڈیفنس کے راجہ محمد اسلم ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارمحمد پرویزخان،معاون ناظم سیاحت خضر حیات،محکمہ خوارک کے اعجاز قمر ،محکمہ تعلیم ،ریڈکریسنٹ اورتمام محکمہ جات کے آفیسران موجودتھے۔جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر چیئرمین معائنہ کمیشن زاہد امین نے آفیسران سے کہاکہ وہ منصوبوں کامعیاری کام کرانے کے لیے موقع پر جاکر کرائیں۔اورکام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔سوفیصد رقم منصوبہ جات پر لگنی چاہیے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی حکومت کے آغاز پر جوتین ترجیحات تحریک آزادی کشمیر ،گڈگورننس اورتعمیرترقی رکھی تھیں ان پر پوری طرح عمل درآمد کراناحکام کی پیشہ وارنہ ذمہ دایوں میں شامل ہے با غ ہڈا باڑی تحریک آزادی کشمیر کااہم تاریخی مقام ہے۔ یہاں پر یادگار بنائی جائے۔محکمہ پبلک ہیلتھ باغ کوسٹاف کی کمی پوری کی جائے گی۔اس کے لیے وہ حکومت کواپنی سفارش کریںگے ۔ترقیاتی ادارہ باغ شہر میں ہاوسنگ سکیم اورکمرشل سکیم کے لیے پراسیس کریں۔اوراپنی آمدن پیدا کرنے کے لیے پانچ ہزا رکنال جگہ مختص کرنے کے لیے کاروائی میں تیزی لائی جائے۔باغ شہر میں سیوریج اوآب نکاسی کے لیے میونسپل کارپوریشن ایک سکیم مرتب کرئے تاکہ شہرکے اندر سیوریج کے سسٹم کودرست کیاجا سکے۔انہوںنے ڈپٹی کمشنرباغ کوہدایت کی کے باغ میں میدانوں ،جنازہ گاہوں ،قبرستانوں،عیدگاہوں ،کے لیے جگہ مختص کریں تاکہ خالصہ سرکار پر بااثر لوگ قائض نہ ہوسکیں۔یہ جگیں عوام کی سہولت کی لیے استعمال ہوسکیں۔ زاہدامین

تازہ ترین خبریں

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

ڈاکٹررضوان اورنعمان اصغر کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،کپتان نے اندرکی بات بتادی،سپریم کورٹ سے بڑامطالبہ بھی کردیا

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

لیاقت علی خان کے قتل میں کون ملوث تھا،کپتان نے فیصل آبادجلسے میں بڑی بات کہہ دی

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

بیٹے نے کہا تھا امی مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے، میرا ساتھ نہ چھوڑنا ۔۔ اکلوتے بیٹے کی موت کے بعد ماں اور بہنیں سارا دن قبر کے پاس بیٹھی رہتی ہیں

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

عمران خان کے آٹوگراف دی گئی قمیض کی بولی 6 کروڑ لگنے پر بچے نے کیا جواب دیا؟

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پشاورکے بعدننکانہ صاحب سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

پاکستان کےفیصلےاس ملک کےعوام کریں گے،علی محمد خان

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر

معاشی حالات بدتر، حکومتی اتحادی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں: اسد عمر