01:14 pm
 محکمہ تعلیم میں کلسٹر سسٹم کے نفاذ کے خلاف عدالت کا حکم امتناعی جاری

محکمہ تعلیم میں کلسٹر سسٹم کے نفاذ کے خلاف عدالت کا حکم امتناعی جاری

01:14 pm

محکمہ تعلیم میں کلسٹر سسٹم کے نفاذ کے خلاف عدالت کا حکم امتناعی جاری مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم میں کلسٹر سسٹم کے نفاذ کے خلاف عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے حکم امتناعی جاری کر دیا آزادکشمیر بھر کے اساتذہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی، عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر میں محمد فاروق اعوان بنام آزاد حکومت رٹ دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں نافذ کیا جانے والا کلسٹر سسٹم محکمانہ رولز کے مغائر ہے جس پر عدالت العالیہ نے کلسٹر سسٹم کو محکمانہ رولز کے مغائر ہونے کی بناء پر حکم امتناعی جا ری کیا کیس کی پیروی ممتاز ماہر قانون ناصر محمود مغل ایڈووکیٹ نے کی ،عدالت العا لیہ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے سے آزادکشمیر بھر کے اساتذہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی یاد رہے کلسٹر سسٹم کے تحت بوائز و گرلزپرائمری سکولوں کا انتظام وانصرام اے ای اوز اور ڈپٹی اے ای اوز کے بجائے پرنسپل ہائر سیکنڈری و ہائی سکولز زنانہ و مردانہ کے سپرد کر دیا گیا تھا اس نظام کے نفاذ کے بعد اے ای اوز عملی طور پر غیر فعال ہوگئے تھے۔ حکم امتناعی