01:51 pm
بھارتی صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے

بھارتی صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے

01:51 pm

سرینگر(این این آئی)بھارتی صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اور مقبوضہ وادی چنار کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اندر ہی اندر سلگ رہا ہے۔صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرکے بھارت کے ریاستی جبر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔روہیت کے مطابق سری نگر کی در و دیوار پر‘گو انڈیا، گو بیک’،‘وی وانٹ فریڈم’،‘شیم آن انڈیا’لکھا ہوا تھا، دکانیں بند، سڑکیں بالکل سنسان اور ہرطرف صرف فوج ہی فوج تھی۔بھارتی یوم آزادی پہ مقبوضہ کشمیر کے
 
حالات کے بارے میں بھارتی صحافی نے بتایا کہ پندرہ اگست کو پوری وادی میں کہیں بھارتی پرچم نظر نہیں آیا، ٹرانسپورٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی اور ہر طرف سناٹا ہی سناٹا تھا۔بھارتی صحافی نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور فون بند ہونے کی وجہ سے جس کام کے 150 روپے لگنے تھے، اس کے 500 دینے پڑتے ہیں۔ کشمیری کہتے ہیں مودی سرکار نے ان کی روزی روٹی ختم کر دی ہے۔روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزرے وقت کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں کیمرا لیکر نکل پڑا اور لال چوک پہنچ گیا، سب کچھ بند تھا اس لیے میں سڑک پر بچھے تار کا ایک ویڈیو بنانے لگا۔اس وقت دو-تین فوجی چلّائے اور ایک میری طرف لپکا اور بولا فوٹو نہیں کھینچنا، میں نے اپنے دفاع میں کہا کہ میں نے تو ویڈیو بنائی ہے۔فوجی نے کیمرے پر جھپٹّا مارا اور عجیب سی انگریزی میں چلّانے لگا۔ اس نے باقاعدہ تلاشی لے کر میرا کارڈ فارمیٹ کر دیا اور میں سوائے افسردہ ہونے کے اور کچھ نہیں کر سکا۔مقبوضہ وادی چنار کی صورتحال کے حوالے سے روہیت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کچھ بھی معمول پرنہیں ہے اور نہ ہی جلد ایسا ہونے کا امکان ہے۔وادی میں جگہ جگہ فساد ہو رہا ہے، پتھربازی، غلیل بازی ہو رہی ہے اور پیلیٹ گن کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے۔ آنسو گیس پھینکی جا رہی ہے اور لوگوں کی جان پر بن آئی ہے،اسکول کالج صرف اخباروں اور ریڈیو پر کھل رہے ہیں۔ وادی کے باسیوں میں خوف اتنا ہے کہ کوئی کیمرے پر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔روہیت کا کہنا تھا کہ فی الحال کشمیر پر بھارتی حکومت نے فوجی بوٹ رکھ دیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا