10:57 am
 محکمہ برقیات بھمبر کے ملازم پر حملہ کرنیوالوں کو  گرفتار کیا جائے،ملک راشد

محکمہ برقیات بھمبر کے ملازم پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے،ملک راشد

10:57 am

محکمہ برقیات بھمبر کے ملازم پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے،ملک راشد نعمان عرف نومی اور اس کے ساتھیوں نے ظفر اقبال پر دوران ڈیوٹی قاتلانہ حملہ کیا میرپور (بیورورپورٹ)محکمہ برقیات بھمبر کے ملازم ظفر اقبال پر دوران ڈیوٹی قاتلانہ حملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ بھمبر فوری نوٹس لے اور سرکاری ملازم پر کار سرکارکی انجام دہی کے دوران حملہ اور تشدد کے مرکزی ملزم نعمان عرف نومی اور اس کے ساتھیوں کو فوری طورپر گرفتارکرتے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ان خیالات کااظہار ضلعی صدر تنظیم غیر جریدہ میرپور ملک راشد محمود سیکرٹری جنرل شاہدسلہریا اور مرکزی صدارتی مشیر تنظیم غیرجریدہ آزادکشمیر راجہ افتخار عطا ،مرکزی نائب صدر برائے ضلع میرپور راجہ راشد خوشحال نے تنظیم غیر جریدہ میرپور کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تنظیم غیر جریدہ میرپور کی قیادت ضلعی تنظیم غیر جریدہ بھمبر اور ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ضلعی انتظامیہ بھمبر سے مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازم پر حملہ کے مرتکب ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔اجلاس سے سینئر نائب صدر چوہدری افرازاختر ،نائب صدر حیدر کملاق ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ندیم الحسن جرال ،جوائنٹ سیکرٹری جاوید مشتاق ،پریس سیکرٹری حاجی راجہ اسد ،سیکرٹری مالیات غلام مرتضیٰ ،ضلعی صدارتی مشیر راجہ عمر ریاض ،ظفر مغل ،سکندر طالب ،خورشید احمد ،ممبران ضلعی مجلس عاملہ حافظ رفیق طاہر ،راجہ ارشد محمود ،مرزا ظہیر جرال نے بھی خطاب کیا اور محکمہ برقیات ضلع بھمبر کے ملازم پر دوران سروس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اجلاس میں تمام ضلعی عہدیداران کے علاوہ ممبران مرکزی جنرل کونسل و ضلعی مجلس عاملہ نے شرکت کی ۔ ملک راشد

تازہ ترین خبریں