10:58 am
نیاز ی حکومت نے  آزادخطہ کو بھی خطرات سے دو چار کردیا،مولانا امتیاز عباسی

نیاز ی حکومت نے آزادخطہ کو بھی خطرات سے دو چار کردیا،مولانا امتیاز عباسی

10:58 am

نیاز ی حکومت نے آزادخطہ کو بھی خطرات سے دو چار کردیا،مولانا امتیاز عباسی آزادی مارچ اور آزادی کشمیر کانفرنس 19ستمبر کو تاریخ ساز ہوگی،سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام جنڈالہ(نمائندہ اوصاف)نیازی مودی ٹرمپ گٹھ جوڑ کشمیر کا سودا طے ہوچکاہے۔ کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کیاجائیگا۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کی آنکھو ں میں دھول جھونک رہی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان لائن آف کنٹرول کو توڑنے کا اعلان کریں ۔قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ 19ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی مارچ اور آزادی کشمیر کانفرنس تاریخ ساز ہوگی۔ لوگوں کا سمندر اُمڈ آئے گا۔ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مولانا امتیاز عباسی نے اپنے دورہ پونچھ ڈویژ ن کے دوران جنڈالہ کے مقام پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 19ستمبر کو مظفرآباد کے مقام پر ایک عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کو موثر طریقے سے دنیا تک پہنچاناہے۔ در پردہ کشمیریوں کو اندھیرے میں رکھ کر فیصلے ہورہے ہیں۔ ہم نے پردہ اٹھانا ہے۔ عمران خان آدھے گھنٹے کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا شور مچا کر کشمیروں کے زخموں پر نمک پٹی کررہے ہیں۔ 28دن سے کشمیری محسورہیں۔پاکستان کا کوئی وفد کسی بھی ملک میں نمائندگی کیلئے نہیں گیا۔ جبکہ بھارت نے مختلف ممالک میں نمائندگی کرکے جھوٹ کو سچ اور ظلم کو انصاف بنارہاہے۔ پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے جاندار پالیسی اپناناچاہیے تھی۔ مجاہدین کو بیڑیاں کس کے کہنے پر ڈالی گئیں مجاہدین وہ قوت ہیں۔جو مقبوضہ کشمیر کے سرخیل مجاہد ہیں۔ 6لاکھ کشمیری اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں ۔باقیوں کو محسورکر دیاگیاہے۔ موت ان کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے۔ ہم سب کو کشمیریوں کے تحفظ کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔ ان ٹائم پی ٹی آئی کی حکومت پر عملاً مرزائی اور قادیانی لابی کی پالیسیاں چل رہی ہیں۔ قادیانی وہ لابی ہے۔ جس نے ہمیشہ جہاد کی مخالفت کی اور پاکستان کے خلاف ہمیشہ مذموم سازشیں کیں۔آج کشمیر کی سودے بازی میں عمران نیازی کے ساتھ وہ بحیثیت مشیر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی نے جہاں کشمیر کو فروخت کرکے گلاب سنگھ کا کردار داداکیا۔ ان کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو وجود بھی خطرے میں ہے۔ نیاز ی حکومت نے مقبوضہ کشمیر لینے کے بجائے آزادخطہ کو بھی خطرات سے دو چار کردیاہے۔ اب مودی مقبوضہ کشمیر کی نہیں بلکہ آزادکشمیر لینے کی بات کررہاہے۔مضبوط پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ذریعہ تھا۔ نیازی حکومت نے پاکستان کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کرکے مودی کو کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا موقعہ دے دیا۔ عمران خان بتائے بھارتی ایمبیسی فضائی ،بحری اور بری حدود اب تک کیوں بند نہیں کی۔19ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی کشمیر کانفرنس میں راجہ فاروق حیدر خان، مولانا سعید یوسف ،اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی کشمیر کانفرنس میں تاریخی خطاب ہوگا۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پوری آزادکشمیر کے دورے جاری ہیں۔ مولانا امتیاز عباسی

تازہ ترین خبریں