12:00 pm
بھارت مظالم کے باوجود  تحریک آزادی کو ختم نہ کرسکا،سردا رحفیظ

بھارت مظالم کے باوجود تحریک آزادی کو ختم نہ کرسکا،سردا رحفیظ

12:00 pm

بھارت مظالم کے باوجود تحریک آزادی کو ختم نہ کرسکا،سردا رحفیظ مقبوضہ کشمیراس وقت سب جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل پونچھ راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل پونچھ سردا رمحمد حفیظ خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں بہنے والا خون اور اقوام عالم ، اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور او آئی سی انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے ٹیسٹ کیس بن چکا ہے ریاست جموں کشمیر اس وقت سب جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔وہ اپنے آفس چیمبر میں عوامی وفود سے گفتگو کررہے تھے، ،اس موقع پر سردا ر حاجی عمر فاروق اور حافظ ممتاز اور دیگر کی قیادت میں وفد موجود تھا ، انہوں نے کہاکہ دوران کر فیو سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے قابض افواج عام شہریوں ، بالخصوص نوجوان ، مرد ، عورتوں کو چن چن کر قتل کرتی ہے اس کے علاوہ عورتوں کے ساتھ جنسی تشدد اور انہیں ہراساں کرنا روز کو معمول بن چکا ہے ۔ اب بین الاقوامی براد ری پر یہ بات عیاں ہوتی جارہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام،اپنے حق خود ارادایت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جب کہ بھارت ان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے طاقت کا ناجائز استعمال کررہا ہے بھارت ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اس نازک صور۴ت حال میں ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر مودی نے آزادکشمیر پر جنگ کرنے کی کوشش کی تو اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی کہ اس نے کس سے جنگ شروع کی ، کشمیر کے بچے ، بوڑھے ، جوان ہر وقت مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورجہاد کیلئے تیار ہیں۔ْ سردا رحفیظ

تازہ ترین خبریں