12:05 pm
  مودی نے کشمیریوں کو محصور کر دیا  ،جہاد فرض ہوگیا،ذوالفقار  بخاری

مودی نے کشمیریوں کو محصور کر دیا ،جہاد فرض ہوگیا،ذوالفقار بخاری

12:05 pm

مودی نے کشمیریوں کو محصور کر دیا جہاد فرض ہوگیا،ذوالفقار بخاری علمائے کرام و ذاکرین امام حسینؑ کی قربانی کو مشعل راہ بنا کر حسینی کردار پیش کریں سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے بانی و متحرک رہنما سید ذوالفقار حسین بخاری نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کو محصور کر دیا پوری وادی جیل کی شکل اختیا رکر گئی اب جہاد فرض ہوچکاہے ۔ علمائے کرام و ذاکرین امام حسینؑ کی قربانی کو مشعل راہ بنا کر حسینی کردار پیش کریں حکومت بھی پوری قوم کو تیا رکر کے سیز فار لائن توڑنے کا اعلان کرئے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق رائے شماری چاہتے ہیں مودی کی حماقت نے پوری دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف بڑھا دی ہے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کسی بھی پاکستانی حکمران نے مسلہ کشمیر کو نہ عالمی سطح پر اٹھایا اور نہ ہی توجہ حاصل کی ۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا ہمیشہ جاندار موقف رہا خارجہ پالیسی میں کشمیر کو مرکزی مقام اور تحریک آزادی کشمیر کو تمام سیاسی اصولوں سے مقدم رکھا ۔ عالمی برادری 80 لاکھ کشمیریوں کے قتل عام کے مودی کے منصوبے کو ناکام بنائے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کا نوٹس لے ۔ اس سے ریاستی تشخص ختم نہیں ہوسکتا بلکہ بھارت کا کردار ختم ہوگیا ہے ۔ کشمیری غلامی کے لیے نہیں آزادی کے لیے قربانیا ں دے رہے ہیں ہم عالمی دنیا سے حمایت نہیں انصاف چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں اپنا پیدائشی حق خود ارادیت نہیں ملتا کشمیریوں کی رائے کا احترام نہیں ہوتا اور رائے شماری نہیں ہوتی اس وقت تک ہم کسی بھی قانونی فیصلہ کو قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے جارہا ہے ۔ کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی سازش اسرائیل طرز پر ہے آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی کو دبانے میں ناکام ہوچکی ہے اب مود ی کے عزائم اور شرمناک چہرہ عیاں ہوگیا ہے ۔ نہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرنے دیں گے ۔ یہ نہ کوئی سرحدی تنازعہ ہے نہ علاقائی مسلہ ہے بلکہ ڈیڑھ کروڑ عوام کی زندگی اور موت کا سوال ہے ۔آرٹیکل 35A کا استعمال کر نا ہندستان کی تباہی و بربادی کا سبب بن جائے گا۔ حکومت پاکستان قومی پالیسی تشکیل دے عالمی ضمیر جھنجوڑے اقوام متحدہ کو بے دار کر ے یورپی ممالک اور سلامتی کونسل کی حمائت حاصل کرے اور مودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں وسائل اختیارات اور تعلقات استعمال کیے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہٹ دھرمی تشددانہ پالیسی غیر ذمہ دارانہ رویہ اور آرٹیکل 370 کے استعمال نے پوری دنیا میں نفرت بڑھائی ، مودی نے اپنے ہی آئین کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ اقوام متحد ہ کی قرار دادوں سے انحراف کیا اور بھارت نے کشمیر پر قبضہ کو طول دینے کے لیے غیر آئینی اقدامات پر اتر آیا ہے مودی کی طرف سے جاری کرایا گیا صدارتی حکم نامہ عالمی قوانین سے متصادم ہے ۔ مودی کا مکروہ ایجنڈہ بھی سامنے آگیا ہے ۔ بھارتی حکمران خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں اور اگر مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں بین الاقوامی اصولوں ، جمہوری تقاضوں کے مطابق حل نہ ہوا تو پھر ایک لمحہ میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گے ۔ ذوالفقار بخاری

تازہ ترین خبریں