12:05 pm
راجہ قمرالزمان انجمن تاجران ہاڑی گہل کی عبوری باڈی کےصدر منتخب

راجہ قمرالزمان انجمن تاجران ہاڑی گہل کی عبوری باڈی کےصدر منتخب

12:05 pm

راجہ قمرالزمان انجمن تاجران ہاڑی گہل کی عبوری باڈی کےصدر منتخب سردار اعجاز سیکرٹری جنرل،وحید ارشاد چیئرمین ،راجہ ناصر کیانی وائس چیئرمین نامزد ہو گئے قادرآباد نمائندہ اوصاف)انجمن تاجران ہاڑی گہل کی عبوری باڈی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق راجہ قمرالزمان صدر،سردار وحید ارشاد چیئرمین منتخب کردیا گیا تقریب حلف وفا داری عہدیداران کے انتخاب کے بعد فوراً اپنی اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں ایس ڈی ایم ہاڑی گہل سید آصف گردیزی کو انجمن تاجران کے عہدیداران اور ممبران مجلس شوریٰ کی فہرست پیش کی گئی یاد رہے کہ ہاڑی گہل میں انجمن تاجران کی باقاعدہ تنظیم کا وجود نہ تھا سابقہ عبوری باڈی الیکشن نہ کروا سکی الیکشن کمشنر کا انتخاب بھی ہو چکا تھا اس کے باوجود تاجران کے الیکشن نہ ہو سکے گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر نے نئی کمیٹی کے چیئرمین کو استعیٰ پیش کیا جس پر کمیٹی کے چیئرمین سردار خورشید نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے کمیٹی تشکیل دی جس نے باہمی مشاورت سے عہدیداران کا تقرر کیا سابہ باڈی کے کسی بھی فرد کو اس میں نہیں لیا گیا تمام نوجوانوں کو سامنے لایا گیا اور تمام برادریوں کو نمائندگی دی گئی ہاڑی گہلکے تاجران نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تمام عہدیداران نے ملکر ساتھ چلنے کا عہد کیا اور تاجران کی فلاح وبہبودپرپوری توجہ دینے کا اعلان کیا نومنتخب صدر انجمن تاجران راجہ قمر زمان نے کہا کہ ہاڑی گہل کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور انتظامیہ ہاڑی گہل کے ساتھ ملکر تاجروں کے مسائل حل کریں گے ہماری ٹیم تمام برادریوں کا گلدستہ ہے عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں سردار وحید ارشاد چیئرمین ،راجہ ناصر کیانی وائس چیئرمین،راجہ قمرزمان صدر،سردار محمد علی ظفر سنیئر نائب صدر ،راجہ حق نواز نائب صدر اول،محمد اسد قاسم نائب صدردوئم،محمد نیاز احمد نائب صدر سوئم،سردار فارض نائب صدر چہارم،سردار اعجاز سیکرٹری جنرل،راجہ ندیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،راجہ افتخار نیازی جوائنٹ سیکرٹری،خرم شہزاد سیکرٹری مالیات،سعادت علی شاہ ایڈیشنل سیکرٹری مالیات ،راجہ سخاوت علی سیکرٹری اطلاعات،ڈاکٹر محمد آصف ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات جبکہ مجلس شوریٰ میں صوبیدار میجر سرور خان،پرنسپل (ر)راجہ ارشاد خان،عثمان انور،پروفیسر عبدالحکیم خان،راجہ مختیار،سردار آصف چغتائی، راجہ محمد عارف خان،سردار عبدالرشید چغتائی،سردارعارف خان،خان سلیم خان منتخب ہوئے یاد رہے کہ ہاڑی گہل میں امن بھائی چارے کی فضاء قائم کردی گئی اور تمام لوگوں نے ملکر بازار اور گردونواح کے مسائل حل کرنے کا عہد کیااور کہا کہ کسی بھی انتشار کی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاجران ہاڑی گہل

تازہ ترین خبریں