12:14 pm
 وزیر اعظم فاروق حیدر سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں،سردار منشاء

وزیر اعظم فاروق حیدر سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں،سردار منشاء

12:14 pm

وزیر اعظم فاروق حیدر سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں،سردار منشاء متحدہ کونسل تحریک آزادی جموں وکشمیر نے 19ستمبر کو پلندری میں اجلاس طلب کر لیا ہے پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) متحدہ کونسل تحریک آزادی جموں وکشمیر سدہنوتی نے متفقہ طور پر 19ستمبر کو پلندری میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا ، اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے سیز فائر لائن کو توڑنے کے اعلان پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کریں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ایسے میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار عوام نہیں ہوں گے،تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ضلعی صدور انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹ یونین ،تمام ورکرز یونین ، طلبہ تنظیموں ، بار ایسوسی ایشن اور تمام مکاتب فکرپر مشتمل ایک جنرل کونسل تشکیل دی گئی تھی جس کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ جنرل کونسل تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی تمام لوگ اس پر عمل کریں گے متحدہ کونسل کا جلاس زیر صدارت بزرگ رہنما حاجی سردار محمد منشاء خان منعقد ہوا ، جس میں تمام تر معاملات پر سیر حاصل بحث کے بعد متفقہ طور پر ایک مرکزی باڈی تشکیل دی گئی جس میں بزرگ رہنما حاجی سردار محمد منشاء خان کو سرپرست اعلٰی ، سردار عابد رزاق کو کنوینئر،سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ کو چیف آرگنائزر،جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب سدہنوتی کے صدر سردار سلیم محمود خان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا اجلاس میں جماعت اسلامی سدہنوتی کے امیر سردار ذوالفقار حسین ،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عابد رزاق ، پروفیسر مسعود احمد خان، مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سردار واجد بن عارف جماعت اسلامی کے سردار مہظر آفتاب، سابق ایڈمسنٹریٹر ضلع کونسل غازی سردار منظور احمد خان،سردار حنیف تبسم ، سردار اظہر عناب جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار محمد اسحاق خان ، صدر سدہنوتی پریس کلب سردار سلیم محمود خان ،صدر اپیکا سردار اکمل مسعود خان ، صدر پیرامیڈیکل سردار جمشید خان ،اسلامی جمیت طلبہ زوہیب عاشق خان ، سنئیر نائب صدر سدہنوتی پریس کلب راجہ عبدالحمید خان، سٹودینٹس رہنما سردار ارسلان الیاس، سردار طیب ظہیراور دیگر نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 06ستمبر دن 11بجے منگ ،07ستمبردن11بجے تراڑکھل جبکہ بعد نماز ظہر بلوچ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 08ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بیتراں جھنڈابگلہ ، 09ستمبربروز سوموار دن10بجے ٹاہلیان جبکہ بعد نماز ظہر پنتھل ، منگل10ستمبر دن11بجے بارل جبکہ بعد نماز ظہراسلام پورہ ،11ستمبردن 10 بجے چھے چھن ، بعد نماز ظہر آزادپتن ،12ستمبر جمعرات دن11بجے گڑالہ بعد نماز ظہر دیوان گوراہ ،13ستمبربروز جمعہ دن11بجے کہکرال پتن شیر خان ، بعد نماز ظہر دھینگڑوں ،14ستمبربروز ہفتہ نالینڈہ دھار دھرچھ ، 15ستمبراتوار 11بجے کوٹ کوٹلی جبکہ بعد نماز ظہر نکر جھنڈابگلہ میں عوامی اجتمات منعقد کیے جائیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخ و تحریک میں اپنے اسلاف کے کردار کو زندہ رکھیں گے مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار نہیں کر سکتے سیزفائر لائن کو توڑنے کے لئے ہزاروں کشمیری سر بکف نکلنے کے لئے تیار ہیں مربوط اور مضبوط موقف کو لے کر چلنے کے لئے ساری سیاسی غیر سیاسی ، ٹریڈ یونیزسدہنوتی نے با اتفاق رائے متحدہ کونسل تحریک آزادی جموں وکشمیر سدہنوتی کا قیام عمل میں لایا اُنھوں نے مزید کہا کہ1832اور1947؁ء کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے متحدہ کونسل کے قیام کا مقصد آزادکشمیر میں سیاسی و نظریاتی ہم آہنگی اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلا ف عملی اقدامات کے لئے جامع پروگرام مرتب دینا ہے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سیز فائر لائن توڑنے اور جہاد کشمیر کے لئے رضا کارانہ خدمات دینے والوں کی رجسٹریشن اور گائوں قریہ قریہ رابطہ مہم کا آغاز کرنا ہے پاکستانی قوم کا کشمیر آور منانے پر جذبہ آزادی کو تقویت ملی جس پر پوری کشمیر قوم شکر گزار ہے ۔ قرار داد منظور کی گئی جس میں 1832اور1947؁ء کی تحریک آزادی کشمیر اور آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے پہلے دارالحکومت سدہنوتی کی تمام سیاسی سماجی ، طلبہ تنظیموں ، ٹریڈ یونینز ، بار ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹ یونین ، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں ، اپیکا ، پیرا میڈیکل ، علماء مشائخ ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کے مشترکہ پلیٹ فارم ، متحدہ کونسل تحریک آزاد ی جموں وکشمیر سدہنوتی آج بااتفاق رائے قرار داد منظور کی ۔یہ کہ آج کا اجلاس مقبوضہ کشمیری میں بھارتی افواج کے مظالم نہتے شہریوں اور بلخوص مسلمانوں کے قتل عام ،عورتوںکی آبرو ریزی ،نوجوانوں کی گمشدگی زیر حراست لوگوں کے قتل ،حریت قیادت کی گرفتاری ،30دنوں کے طویل ترین کرفیو ، عالمی امدادی ، انسانی حقوق کے اداروں ، میڈیا پر پابندی ،ادویات اور خوراک کی کمی سے رونما ہونے والے انسانی المیہ پر شدیداضطراب اور بے چینی کے ساتھ ساتھ اللہ کے بھروسہ پر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ اپنے اسلاف کے نقش اقدام پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک ہر طرح کی قربانی دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ضلع سدہنوتی سے ہزاروں لوگ تیار ہیں۔یہ کہ آج کا اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس نازک مرحلہ پر بیس کیمپ کی ساری قیادت کو اعتماد میں لے کر پورے آزاد کشمیر میں عوامی بیداری تیاری کے پروگرامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی کال پر پورا ٓذادکشمیر اُٹھ کھڑا ہو اور بین الاقوامی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے اور وزیر اعظم آزادکشمیر APCمیں کیے گئے فیصلوں کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کریں یہ کہ آج کا اجلاس حکومت پاکستان او ر افواج پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان اور تحریک آزادی جموں وکشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائے اُن اقدامات کو سر انجام دے جس کی توقعات پوری قوم اُن سے وابسطہ کیے ہوئے ہے یہ کہ آج کا اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ خارجہ محاذ پر جو ضروری اقدامات اس مرحلہ پر ضروری ہیں ان کے لئے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے علاوہ پارلیمانی وفود دنیا کے اہم ممالک کا فوری دورہ کر کے مسلہ کشمیر کے حل کے لئے حمایت حاصل کریں یہ کہ آج کا اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ پورے ملک میں انڈین چینل بند کرتے ہوئے پبلک سروس گاڑیوں میں موسیقی پر پابندی لگائی جائے یہ کہ آج کا اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ آزادجموں کشمیر کے دفاع و کشمیر کی آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک جہد و جہد جاری رکھیں گے۔ سردار منشاء

تازہ ترین خبریں