12:17 pm
جناح فاطمہ پوسٹ گریجویٹ کالج مدینہ مارکیٹ کی من مانیاں

جناح فاطمہ پوسٹ گریجویٹ کالج مدینہ مارکیٹ کی من مانیاں

12:17 pm

آئیٹم نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 جناح فاطمہ پوسٹ گریجویٹ کالج مدینہ مارکیٹ کی من مانیاں طالبات سے سالانہ 22ہزار فیس طلب کرنے پر احتجاج ،مین گیٹ بند ! پرنسپل کی دھمکیاں مظفرآباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ جناح فاطمہ پوسٹ گریجویٹ کالج مدینہ مارکیٹ کی من مانیاں! طالبات سے سالانہ 22ہزار فیس طلب کرنے پر احتجاج ،مین گیٹ بند ! پرنسپل کی دھمکیاں اگر کالج کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی تو نتائج برے ہونگے ،وزیر تعلیم نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ جناح فاطمہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس کی طالبات سے سالانہ 22ہزارروپے فیس طلب کرنے پر طالبات کا احتجاج !80سے زائد طالبات نے احتجاج کیا جس پر پرنسپل نے طالبات کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کرنے کی کوشش کی تو کالج سے نکال دیا جائیگا جس پر طالبات خاموش ہوگئی۔اُن کا کہنا ہے کہ ہاسٹلوں میں جنہوں نے رہائش اختیار کررکھی ہے اُن سے 12ہزار روپے لیاجارہا ہے جبکہ سالانہ فیس 15ہزار روپے مقرر ہے اُس کے باوجود22ہزار طلب کرنا سراسر ذیادتی ہے۔بعض طالبات کے والدین اپنی بچیوں کو پڑھانے کیلئے زمینیں اور گھر کا سارا سامان بھی فروخت کردیتے ہیں مگر پرنسپل طالبات اور والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سکولوں میں اتنی فیس رکھی گئی ہے تو پھر سرکاری سکولوں کا طلبا و طالبات کو کیا فائدہ؟ تمام طالبات سے جو فیس مقرر کی گئی ہے وہ لی جائے،بصورت دیگر طالبات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی فوری طور پر نوٹس لیں۔ من مانیاں

تازہ ترین خبریں