08:34 am
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔!!! مشال ملک کا رو رو کر برا حال

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔!!! مشال ملک کا رو رو کر برا حال

08:34 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی دلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک سے ملاقات کرکے آنے والے ان کے عزیز نے حریت رہنما کی طبیعت سے آگاہ کیا۔کے ایم ایس کے مطابق جیل میں قید یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔جیسے ہی یہ خبر ان کی اہلیہ مشال ملک کو ملی ان کی حالت بھی خراب ہوگئی ، یاد رہےکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی انتظامیہ نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے فنڈنگ کیس میں چند ماہ قبل گرفتار کیا تھا جب سے وہ بھارتی حکام کی قید میں
 
ہیں، یاسین ملک کو پہلے مقبوضہ کشمیر میں رکھا گیا جس کے بعد راتوں رات خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں