12:39 pm
  آزادکشمیر  میں نیب آفس کا قیام خوش آئند  ہے،انعام الحق

آزادکشمیر میں نیب آفس کا قیام خوش آئند ہے،انعام الحق

12:39 pm

آزادکشمیر میں نیب آفس کا قیام خوش آئند ہے،انعام الحق پی ٹی آئی آزادکشمیر خطہ سے کرپشن کےخاتمہ کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے بھمبر(بیوروپورٹ) پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں کڑے بے رحمانہ اور غیر جانبدارانہ احتساب کی ضرورت اور عوام کی خواہش ہے کہ یہاں سے بھی 50سالوں کا گند صاف کیا جائے آزادکشمیر میں نیب آفس کا قیام انتہائی خوش آئند بہت ہے احتساب کا عمل شروع ہو تو یہاں سے بھی منی لانڈرنگ ، ناجائز اثاثہ ، کرپشن ، لوٹ مار ، اختیارات کا ناجائز استعمال ، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن ، کیک بیکس وغیرہ جیسے کئی کیسز سامنے آسکتے ہیں آزادکشمیر کی عوام کی خواہش ہے کہ یہاں بھی فوری احتساب کا عمل شروع ہو گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر خطہ سے کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ اور انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف آزادکشمیر اقتدار میں آکر صاف شفاف اور انصاف پر مبنی نظام قائم کرے گی ۔ انعام الحق

تازہ ترین خبریں