12:40 pm
 افسران  عوام کے مسائل کے حل میں دلچسسپی لیں، سردارمیراکبر

افسران عوام کے مسائل کے حل میں دلچسسپی لیں، سردارمیراکبر

12:40 pm

افسران عوام کے مسائل کے حل میں دلچسسپی لیں، سردارمیراکبر حکومت کی ترجیحات اورعوام کے مسائل میں بلاوجہ رکاوٹ نہ ڈالی جائے،وزیرجنگلات باغ(نمائندہ خصوصی)آزادحکومت کے وزیرجنگلات وچیئرمین ڈسٹرکٹ انسپیکشن ومانیٹر نگ کمیٹی سردارمیراکبرخان نے کہا ہےکہ افسران اورسرکاری ملازمین لوگوں کیساتھ اچھے رویے اوربرتاو کے ساتھ پیش آئیں اورانکے مسائل کوحل کریں۔لوگوں کوبلاوجہ دفاتر کے طواف نہ کرائیں۔ہماری حکومت سرکاری آفیسران کے عزت نفس کاخیال رکھتی ہے جوافسران حکومت کی ترجیحات اورعوام کے مسائل میں بلاوجہ روٹھے اٹکائے وہ اس کرسی پر نہیں بیٹھ سکتاہم عوام کے خادم ہیں اورعوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں۔اسکا تقاضااورفرائض میں شامل ہے کہ ہرممکن عوام کوسہولیات اورریلیف پہنچائی جائیں۔دھیرکوٹ سب ڈویژن میں ہماری تیسری کھلی کچہری ہوئی ہے۔اس کے طرح کے جائز ہ اجلاسوں میں عوام کے ستر فیصد مسائل موقع پرحل ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیرنے اپنی حکومت کے آغاز پر عوام کے مسائل حل کے لیے وزرا کو تمام اضلاع میں اس طرح جائزہ اجلاس اورکھلی کچہریاں لگاکران کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ہدایت کررکھی ہیں ۔آج کی کھلی کچہری میں جن جن محکمے جات کوجووقت اورعرصہ دیاگیاہے آئندہ تین ماہ کے بعد دوبارہ اس کوریویو کیاجائے گا۔محکمہ جات اند رمیعاد عوام کے مسائل حل کرکے رپورٹ وزات کوارسال کریں۔یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز دھیرکوٹ فارسٹ ریسٹ ہاوس میں عوام کیساتھ لگائی گئی کھلی کچہری اورافسران کیساتھ جائزہ اجلاس میں کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمیدکیانی،سابق ممبر کشمیرکونسل راجہ افتخار ایوب،مسلم لیگ ن تحصیل دھیرکوٹ کے صدر راجہ محمد اشراف خان،ناظم جنگلا ت ملک عبدالرحمن ،افتخاراحمد خان،ناظم جنگلات پونچھ سرکل ،ڈی ایس پی سردارمحمدشفیق خان،ڈی ا یف اوسردارمحمد لطیف خان،سیدطاہرشاہ ،چوہدری ارشاد ،اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خان شبیرخان،ڈی ای اوزنانہ عفیفہ بتول گردیزی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردارمحمدپرویز خان ،ایکسین برقیات عاصم نواز ،ڈی ایف سی اعجاز قمر،ڈی اریوکے خان عالمگیر،ڈاکٹرمحمد شبیرشیخ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ارشاد عباسی ،اوردیگر آفیسران او رمسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما بڑی تعدادمیں موجودتھے۔کھلی کچہری میں عوام نے مختلف محکمہ جات کے خلاف بہت سی شکایات کیں جس پر وزیرحکومت سردارمیراکبرخان نے متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی افسران سے موقع پر شکایات کے ازالہ کے حل کے لیے ہدایت دیں۔وزیرجنگلات نے رنگلہ چھیڑیاں روڈ کی انکوائری کے لیے محکمہ پی این ڈی کی مقررہ کمیٹی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دیں۔انہوں نے بوائز ہائی سکنڈری سکول چھپڑیاں میں سات اسامیوں کی خالی ہونے پر برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر باغ کوہدایت کی کے وہ سیکرٹری تعلیم سے اس حوالہ سے فوری خالی آسامیوںپر تعیناتی کیجائے۔انہوںنے سنکیاڑی مکھیالہ روڈ جولوکل گورنمنٹ اورکشمیرکونسل کے فنڈز سے تعمیرکی گئی عوام کی طرف سے شکایات کی کے اس پراس رقم 60لاکھ کشمیرکونسل کے ٹھیکیدار نے محکمہ کے ملی بھگت سے غبن کرلیے ۔ایس ڈٖی ایم دھیرکوٹ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی اورپندرہ ایام کے اندر انکوائری کرکے رپورٹ مرتب کرکے وزارت کوارسال کریں۔ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمیدکیانی نے کھلی کچہری میں کہاکہ عوام کوڈومسائل اورپشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مہہنوں دفاتر کے چکر اورہزاروں روپے خرچ کرناپڑتے تھے ۔ہم نے ڈومسائل اورپشتی سرٹیفکیٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کرارہے ہیں اوراب صرف 200تا300روپے میں ڈومسائل بنیں گے اورفائلوں کے پلندے بھی ختم کیے جارہے ہیں۔ا س کے لیے ضروری کوائف ایک دوصفحے پر ہوں گے جوریکارڈ کاحصہ رکھے جائیںگے دھیرکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرماہ باقاعدگی سے مقررہ ایام میں بیٹھتے ہیں اس کے حوالہ جواختیار کلکٹر کوحاصل ہوتے ہیںتحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر کوسارے اختیار ات تقویض شدہ ہیں۔محکمہ جنگلات اورمحکمہ مال کے رقبہ جات حد بندی کے حوالہ سے عوام نے جوشکایات کی ہیں اس کے لیے بھی محکمہ جنگلات کے ڈی ایف اوز اورمحکمہ مال کے آفیسران پ مشتمل کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے کہ وہ جلد جنگلات کے رقبہ کی نشاندہی کرکے دے گی ۔وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کھلی کچہری میں کہاکہ افسران ہمارے دست وبازوہیں حکومت کااپنااستحقاق ہوتاہے حکومت جوپالیسی بناتی ہے اس پرعمل درآمد تحت قواعد وقانون آفیسران نے کرناہوتاہے ۔آج سب ڈویژن دھیرکوٹ میں جوایشوز سامنے آئے ہیں وہ چھوٹے موٹھے ہیں ان کوآفسیران ان کوحل کریں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال انتہائی سنگین ترہے ۔آپ کے آفسیران کو اپنے اپنے اداروں کے حوالہ سے دشمن کے ناپاک عزائم کے لیے ہروقت چوکنااورتیار رہناچاہیے۔

تازہ ترین خبریں