12:40 pm
 مقبوضہ کشمیر میں  جاری کرفیو نے   کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی، سردار انصار

مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی، سردار انصار

12:40 pm

مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی، سردار انصار جے کے ایل ایف 7ستمبر کو تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی جانب آزادی مارچ کریگی ہجیرہ(نمائندہ خصوصی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 32روز سے مسلسل کرفیو لگا کرسوا کروڑ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے،جے کے ایل ایف کا7ستمبر کو تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کی جانب آزادی مارچ ،اور دھرنے کا عزم ، تیاریاں عروج پر ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ،عالمی برداری مردہ ضمیر ی ختم کر کے کشمیریوں کو آزادی کا حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروائے ،آزادی مار چ پُر امن ہو گا ،ہم کنڑول لائن توڑنے نہیں بلکہ کراسنگ پوائنٹ پر محکوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دھرنا دیں گے ،آزاد کشمیرانتظامیہ پُر امن مارچ و دھرنے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے ۔زونل صدر جے کے ایل ایف کی میڈیا سے گفتگو ،ت بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 32روز سے جاری کرفیواور کشمیریوں پر مظالم ڈہانے جانے کے خلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 7ستمبر کو ہجیر ہ سے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ تک آزادی مارچ و دھرناکا اعلان کررکھا ہے،جس کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان قریہ قریہ پھیل چکے ہیں ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر سردار انصار احمد نے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد ہجیرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ایسے حالات میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سمیت کوئی بھی آزادی پسند کشمیر ی چین سے نہیں بیٹھ سکتا اس لیے 7ستمبر کو جے کے ایل ایف کی کال پر تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ تک مارچ اور دھرنے میں تمام آزادی پسند کشمیر ی شرکت کریں گے ۔ ہمارا مقصد بھارتی فو ج کے کشمیریوں پرڈہائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے ہم فی الحال کنٹرول لائن نہیں توڑیں گے اُ نہوں نے کہا کہ ہمارے مارچ کا مقصد کنٹرول لائن توڑنا ہر گز نہیں بلکہ پُر امن طریقہ سے احتجاج کر کے دنیاکو بھارتی مظالم دیکھناہے 7ستمبر کو ہجیرہ میں ہزاروں افراد جمع ہو نگے جو کنٹرول لائن کے طرف آزادی مارچ کریں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو ہم باورکرانا چاہتے ہیں کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ اس پر امن آزادی مارچ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ سو اکروڑ کشمیریوں کی زندگی اور موت کا مسلہ ہے ۔ سردار انصار

تازہ ترین خبریں