12:40 pm
ڈپٹی کمشنر  چائینیز  انجینئراور ایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کے  کامیاب مذاکرات

ڈپٹی کمشنر چائینیز انجینئراور ایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کے کامیاب مذاکرات

12:40 pm

ڈپٹی کمشنر چائینیز انجینئراور ایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کے کامیاب مذاکرات متاثرین نے کروٹ پاورپراجیکٹ کی تکمیل کے لئے مکمل تعاون کایقین دلایا کوٹلی(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی سربراہی میں سی ای او ،چائینیز انجینئرز،سینئرمنیجرعبدالحفیظ وایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کے مابین کامیاب مذاکرات۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے متاثرین ہولاڑکروٹ کویقین دہانی کروائی کہ مختصرعرصہ میں ہولاڑکروٹ کوترقی یافتہ شہروں کے برابرلائیں گے۔اس سلسلہ میں سڑکات کی تعمیر،پانی کی فراہمی،سکالرشپ کے ساتھ ساتھ پبلک پارک تعمیرکرکے ہولاڑکروٹ کے لوگوں کودیاجائے گاایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ نے ڈپٹی کمشنرکوٹلی کویقین دلایاکہ وہ ہولاڑکروٹ پاورپراجیکٹ پرکام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اس موقع پرایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کے زعماء اورچائینیز انجینئرزمیں پاک چین دوستی زندہ بادکے جملوں کاتبادلہ بھی ہوا،جس میں متاثرین ہولاڑکروٹ ڈیم نے کروٹ پاورپراجیکٹ کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پرایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ نے ڈپٹی کمشنرکوٹلی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرسہنسہ ،تحصیل دارسہنسہ،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،سردارطاہربسمل،منشاء جمال ایڈووکیٹ ودیگربھی موجودتھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے ایکشن کمیٹی ہولاڑکروٹ کوبتایاکہ ہولاڑکروٹ ڈیم ملک کی اشدضرورت ہے اب کسی بھی صورت میں اس پراجیکٹ میں تاخیربرداشت نہیں کرسکتے۔ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے متاثرین کے تمام جائزمطالبات حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ عوام کے جائزحقوق کے لیے موجودہ حکومت پرعزم ہے اورانتظامی آفیسران کے ساتھ مل کرکروٹ ڈیم پرکام مزیدتیزکیاجائے گا۔ کروٹ ڈیم منصوبہ میں کسی بھی قسم کی تاخیربرداشت نہیں کی جائیگی۔کروٹ ڈیم منصوبہ قومی اہمیت کاحامل ہے جس میں علاقائی اورقومی مفادکی خاطرمتاثرین بھی قربانی دینے کوتیارہیں اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے منصوبے پرکام تیزکرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے فوری حل کابھی عندیہ دیا۔کروٹ پاورپراجیکٹ کی تعمیرمیں تیزی لانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں کروٹ پاورپراجیکٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کوروزگارمیں ترجیح بنیادوں پرروزگارکی فراہمی کویقینی بنایاجائے گاہولاڑکروٹ کے عوام کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ملکی سطح کااہم منصوبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ مذاکرات

تازہ ترین خبریں