12:46 pm
 مظفرآباد،انتظامیہ کی کارروائی،  گرانفروشوں کوبھاری جرمانے ،دکانیں سیل اور وارننگ

مظفرآباد،انتظامیہ کی کارروائی، گرانفروشوں کوبھاری جرمانے ،دکانیں سیل اور وارننگ

12:46 pm

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر بھر کے چھوٹے بڑے سٹورز پر چھاپے مارتے ہوئےغیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء خور ونوش کوضبط کرتے ہوئے سٹورز مالکان کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے کسی بھی طرح کی غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کو ناکام بناتے ہوئے منافع خور عناصر کوسزاء کا سامنا کرنا پڑے گا ، شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے،عفت اعظم مظفرآباد ( سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کا شہر بھر کے چھوٹے بڑے سٹورز پر چھاپے مارتے ہوئے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کوضبط کرتے ہوئے سٹورز مالکان کو ہزاروں روپے جرمانے اور سٹورز کو سیل کر دینے کی وارننگ جاری کیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے بڑے چھوٹے سٹورز اور کریانہ سٹورز پر چھاپے مارتے ہوئے غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کو ضبط کرتے ہوئے ایسے سٹورز مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سٹورز کوسیل کرنے کی وارننگ سمیت جرمانے بھی کیے گئے ، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی برآمدگی کے شہریوں کے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم نے کہا کہ انتظامیہ ایسے منافع خور عناصر کے خلاف کاروائی کررہی ہے جو نہ صرف منافع کماتے ہیں بلکہ منافع خوری کے لئے ایسی اشیاء فروخت کر دیتے ہیں جو زائد المیعاد ہو جاتی ہیں جن کے استعمال سے بہت سی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں ایسے منافع خور عناصر کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی ، عفت اعظم نے کہا کہ کسی بھی سٹورز مالکان کے خلاف شکایت ہو تو فوراًانتظامیہ سے رابطہ کیا جائے ، شہری اگر چپ کر کے ایسی چیز چھوڑ کر چلے جائیں گے جو زائد المعیاد ہوگی تو دوسرا ایسا شہری خرید سکتا ہے جو پڑھا لکھا یا اس کے بارے میں معلومات نہ رکھتا ہوتو ایسے میں وہ موذی امراض کا شکار ہو سکتا ہے ، اس لئے کسی بھی طرح کی غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کو ناکام بناتے ہوئے منافع خور عناصر کوسزاء کا سامنا کرنا پڑے گا ، شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے ۔ گرانفروش

تازہ ترین خبریں