12:47 pm
(  اقوام متحدہ بھارت کو لگام ڈالے)مودی مسلمانوں کا قاتل عوامی رائے کو بلڈوز کر کے حق سلب کرنا چاہتا ہے  ( مولانا امتیاز احمد صدیقی)

( اقوام متحدہ بھارت کو لگام ڈالے)مودی مسلمانوں کا قاتل عوامی رائے کو بلڈوز کر کے حق سلب کرنا چاہتا ہے ( مولانا امتیاز احمد صدیقی)

12:47 pm

بھارت یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا ، ریاستی جبر کے ذریعے کشمیر کی بندر بانٹ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویش ناک ،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، صدرجمعیت علماء جموں کشمیر باغ ،ریڑہ (خورشید کیانی سے )جمعیت علماء جموں کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کروانا بھارت کی ذمہ داری ہے بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں بھارت یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا بھارت طاقت سے تحریک آزادی کو دبانے کے لئے تمام تر حربے استعمال کر رہا ہے ۔ کشمیری سیاسی ، جغرافیائی وحدت کا نام ہے بھارت ریاستی جبر کے ذریعے کشمیر کی بندر بانٹ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات کا سخت نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال تشویش ناک ہے مودی مسلمانوں کا قاتل عوامی رائے کو بلڈوز کر کے حق سلب کرنا چاہتا ہے ۔بھارتی اقدامات سے تحریک آزادی سرد نہیں پڑے گی سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر کشمیر پر متفقہ موقف اپنایا جائے انھوں نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ شیخ عبداللہ اور مفتی سعید خاندان کی شکست ہے اب عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی وہی کچھ کہ رہے ہیں جو حریت پسند قیادت کہتی چلی آرہی ہے بھارتی اقدام کے بعد خطے میں ایک ہولناک جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا بھارت میں اقلیتوں کی کوئی جگہ نہیں کشمیر سے متعلق حالیہ بھارتی فیصلے پر پوری دنیا میں بھر پور احتجاج کیا گیا جو تاحال جاری ہے کشمیری مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔بھارتی انتہا پسند ہندو حکمرانوں نے کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا بلکہ خطے اور عالمی امن کو چیلنج کیا اب ہم سب مل کر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا مقدمہ لڑیں گے ۔ مولانا امتیاز احمد صدیقی

تازہ ترین خبریں