12:49 pm
 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا  ہے، محمد امین

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، محمد امین

12:49 pm

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، محمد امین کھوئی رٹہ میں بجلی کے بوسیدہ سسٹم کو فوری طور پراپ گریڈ کروایا جائے ڈونگی(نمائندہ اوصاف) کھوئی رٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا جب دل کرے بجلی بند کر دی جاتی ہے کبھی واپڈا اپنی پاور دکھاتا ہے اور کبھی محکمہ برقیات کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بجلی استعمال کرو یا نہ کرو 100یونٹ کا بل ملے گا موجودہ حکومت نے تین سال میں صرف یہی تحفہ عوام کو دیا ہے جو صارفین100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں وہ کہاں جائیں وزیر برقیات اپنے دیئے گئے 100یونٹ والے بیان اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فی الفور نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ بند کروائیں اور کھوئی رٹہ میں بجلی کے بوسیدہ سسٹم کو اپ گریڈ کروائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں کھوئی رٹہ کے شہریوں محمد امین ، مظہر محمود ، عمر محمود ، عنصر حسین ، جاوید حسین ، عدنان محمود و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کھوئی رٹہ میں کھوئی رٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا دورانیہ 14 گھنٹو ں سے تجاوز کر گیا دن رات جب دل کرے بجلی بند کر دی جاتی ہے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بجلی استعمال کرو یا نہ کرو 100یونٹ کا بل ملے گا موجودہ حکومت نے تین سال میں صرف یہی تحفہ عوام کو دیا ہے جوصارفین100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں وہ کہاں جائیں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان فی الفور نوٹس لیتے ہوئے مظفر آباد میں اپنے ہی دیئے گئے 100 یونٹ والے بیان کو واپس لیں اور کھوئی رٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کروائیں کھوئی رٹہ میں بجلی کے بوسیدہ سسٹم کو اپ گریڈ کروائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ورنہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک محکمہ برقیات کے خلاف شدید احتجاج کریں گے ۔ محمد امین

تازہ ترین خبریں