12:55 pm
 لائن مین پر قاتلانہ حملے کیخلاف تنظیم غیر جریدہ احتجاج کریگی، راجہ وقاص

لائن مین پر قاتلانہ حملے کیخلاف تنظیم غیر جریدہ احتجاج کریگی، راجہ وقاص

12:55 pm

لائن مین پر قاتلانہ حملے کیخلاف تنظیم غیر جریدہ احتجاج کریگی، راجہ وقاص ظفر اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے،مرکزی صدر تنظیم مظفرآباد( سٹی رپورٹر)ضلع بھمبر میں محکمہ برقیات کے ملازم ظفر اقبال لائن مین پر قاتلانہ حملے پر مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین راجہ وقاص خان سینئر نائب صدر ساجد خان ، جنرل سیکرٹری سلیم گیلانی ، ایڈیشنل سیکرٹری سعید مغل ، جوائنٹ سیکرٹری یعقوب اعوان ، سیکرٹری مالیات بشارت مغل ، سیکرٹری اطلاعات حضر بلال ، ضلعی نائب صدر راجہ نزاکت نے ضلع بھمبر کے ملازم ظفر اقبال لائن میں پر قاتلانہ حملے پر بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ، چیف سیکرٹری ، وزیر برقیات ، سیکرٹری برقیات اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ، ظفر اقبال لائن مین جو کہ سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے گیا تو دوران ڈیوٹی نعمان عرف نومی ساکن سو کلس نے ظفر اقبال لائن مین پر حملہ آور ہو گیا ذد کوب کرکے مار مار کر شدید زخمی کردیا اس کی اطلاع جب تنظیم غیر جریدہ کے صدر چوہدری ایو ب اور جنرل سیکرٹری عنصر گوگا کو ملی فوری موقع پر پہنچ کر پولیس طلب کی جس کے بعد موقع سے ملزم نعمان عرف نومی اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، چوہدری ایوب صدر تنظیم غیر جریدہ ، جنرل سیکرٹری عنصر گوگا نے پولیس اطلاع دیں تھانہ میں FIRدرج کروائی لیکن ملزم اس وقت تک گرفتار نہیں ہوا جس پر ملازمین شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی راجہ وقاص نے کہا کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر تنظیم غیر جریدہ ملازمین پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کی کال دے گی ۔ تنظیم غیر جریدہ

تازہ ترین خبریں