12:57 pm
 راجہ نثار  آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے

راجہ نثار آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے

12:57 pm

راجہ نثار آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے دھیرکو ٹ (نمائندہ اوصاف)آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات مکمل۔ راجہ نثار کو مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔راجہ نثار نے بطور صدارتی امیدوار ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کے حقوق اورتحریک آذاد کشمیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار سینئر نائن صدر ضلع باغ یونین آف جرنلسٹ راجہ انعام الحق خان، جنرل سیکرٹری ضلع باغ عمران عباسی، نائب صدر اظہار ہاشمی،و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ نثار اور انکی ٹیم پر عزم ہے بطور صحافی نمائندہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔آزاد کشمیر بھر میں صحافتی برادری گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہے۔صحافتی برادری کے لیے نو منتخب ارکان اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم افراد اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہر اول دستے کا کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نومنتخب باڈی کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہر موقع پر ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ راجہ نثار

تازہ ترین خبریں