12:58 pm
  کشمیر کانفرنس ں تکمیل آزادی کا ذریعہ ثابت ہو گی، مولانا عبدالحی

کشمیر کانفرنس ں تکمیل آزادی کا ذریعہ ثابت ہو گی، مولانا عبدالحی

12:58 pm

کشمیر کانفرنس ں تکمیل آزادی کا ذریعہ ثابت ہو گی، مولانا عبدالحی مولانا فضل الرحمٰن 19ستمبر کو مظفر آباد کی کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے،پریس کانفرنس ں بقاء ،سلامتی، قومی یکجہتی کے لیے جاندارکردار اداکریں ، قائمقام امیر جمیعت علما اسلام دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف) 19ستمبر کو مظفرآباد میں تکمیل آزادی کا ذریعہ ثابت ہو گی۔مولانا فضل الرحمٰن عرصہ 10سال کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے امور خارجہ کے چیئرمین کی حثییت سے جنرل اسمبلی میں خطاب کیا۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام کے مرکزی قائمقام امیر مولانا عبدالحی نے دھیرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پر اور مسئلہ کشمیر پر ان کی گہری نظر ہے۔1947کی تحریک آزادی سے لے کر آج تک چلنے والی تحریک آزادی کے مجاہدین بھی ان ہی کے لوگ ہیں۔مولانا مہمان خصوصی کی حثییت سے دارلحکومت مظفر آباد میں اہم اعلان کریں گے۔ عوام ریاست جموں و کشمیر موجودہ صورت حال میں کانفرنس کی کامیابی کے لیے ضامن بنیں۔ہمارے اس پار اس وقت جو صورت حال ہے اس سے ہم بالکل ناواقف ہیں۔ورنہ کھاناپینا ترک کردیں۔ایک مسلمان کی تکلیف دوسرے مسلمان کو گوارہ نہیں ہو سکتی۔ ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے باقاعدہ طورپر کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے جو بیرونی ممالک کے دورے کیے اس سے مظلوم عوام کو سہارا ملا۔کشمیریوں کو اپنی آنکھ سے آنسو بہانے کا موقع ملا۔اور روایتی سیاست سے دوری کا سبب بنے گا۔کشمیری بات کرنے میں آزاد ہوں گے۔ اس خونی لکیر کو مٹانے کے لیے بھی حکومتی قیادت راجہ فاروق حیدر اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس اقدام کے انجام دہی کے لیے کب اعلان ہو گا۔ عوام بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ریاستی عوام نہیں پاکستانی قوم بھی اس مسئلے پر ہمارے شانہ بشانہ ہوگی۔اسرائیل کی طرف سے فوجوں کی آمد اور امریکی ساز و سامان بھارت کو اس وقت دینے کی خبریں آنے کے بعد مزید ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ ہمیں بقاء ،سلامتی، قومی یکجہتی کے لیے جاندارکردار اداکریں جس طرح ہمارے آبائو اجداد نے کردارادا کیا۔اور ڈوگرہ افواج کو پسپائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مجاہدانہ کردار ورثے میں ملا۔تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدین شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان ہوں والد محترم مولانا محمد بخش اسی جماعت اور نظریے سے وابستگی پر جڑے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں وہ کردار ادا کیا کہ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کی صورت میں اس قربانی کا صلہ ملا۔ مولانا عبدالحی

تازہ ترین خبریں