01:00 pm
  بھیڑہ گڑھا میں محکمہ لائیو سٹاک نے  جانوروں کے علاج کیلئے فری کیمپ لگایا

بھیڑہ گڑھا میں محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے علاج کیلئے فری کیمپ لگایا

01:00 pm

بھیڑہ گڑھا میں محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے علاج کیلئے فری کیمپ لگایا جانوروں کی بیماریوں سے بچائوکے حفاظتی طریقے بتانے کے علاوہ مفت ادویات مہیا کی گئیں برنالہ (واجد محمودسے )محکمہ لائیو سٹاک کایونین کونسل ملوٹ میں بھیڑہ گڑھاکے مقام پر میڈیکل کیمپ،محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے یونین کونسل ملوٹ کے گائوں بھیڑہ گڑھاکے مقام پر جانوروں کی پر اسرار بیماری کے خلاف فری کیمپ لگایا۔اس موقع پر عوام علاقہ کو جانوروں کی بیماریوں سے بچائوکے حفاظتی طریقے بتائے گئے۔ مفت ادویات مہیا کی گئیں اورآگاہی کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے گے۔بیماری کی تشخیص کیلے جانوروں کے پیشاب گھاس اورپانی کے نمونے بھی لیے گے۔عوام علاقہ نے اس محکمہ لائیو سٹاک کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔ اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جانوروں کے نقصان کا سروے کروا کر ڈیزاسٹر فنڈ سے لوگوں کی مالی مدد کی جائے۔یونین کونسل ملوٹ تحصیل برنالہ ضلع بھمبر میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بھمبر کے ضلعی افسران زراعت کے ماہرین اور ڈاکٹر شفقت محمود انچارج ڈی آئی او مظفر آباد کا جانور پال صاحبان سے ایک نشست اور موقع پر جانوروں کے مختلف بیماریوں کے خلاف لیب ٹیسٹز کر کے ادویات بھی دی گئیں۔عوام علاقہ نے محکمہ لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا۔اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔