01:02 pm
 مسلمانوں کی نسل کشی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،عبدالغفور تابانی

مسلمانوں کی نسل کشی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،عبدالغفور تابانی

01:02 pm

مسلمانوں کی نسل کشی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،عبدالغفور تابانی یکجہتی کشمیر کانفرنس میں آزاد کشمیر بھر سے علماءومشائخ بھرپورشرکت کریں گے میرپور(نامہ نگار)6ستمبرکویکجہتی کشمیر کانفرنس کے انتظامات مکمل،وکلا، ڈاکٹرز، طلبہ، اور علما اکرام کو دعوت نامے جاری کر دیئے گے ،میڈیا نمائندگان کو بھی شر کت کی دعوت، یکجہتی کشمیر شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا آزاد کشمیر بھر کوٹلی،چڑھوئی ، پلندری، سماہنی، نکیال، سمیت قافلے شر کت کریں گے ہم یکجان ہو کر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قوم ایک ہے کشمیری تنہا نہیں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکاہرکارکن کشمیریوں کے ساتھ ہے ان کی تحریک کی کامیابی کیلئے کمر بستہ ہے ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے امیر علامہ مولانا عبدالغفور تابانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے عوام الناس، علماء اکرام، مشائخ عظام ، طلبہ، تاجر وکلا برادری سے اپیل ہے کہ وہ اپنی اپنی شر کت کو یقینی بنائیں اور کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں حکومت وقت مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں حل کرنے کیلئے موثر کردارادا کرے، مودی مکار دشمن ہے جس پر اعتماد کرکے دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملے گا تحریک لبیک کشمیریوں کی تحریک کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں آج30دن سے کرفیو لاک ڈائون، اور ادویات کی کمی کے باعث کشمیری کربلا کی یاد تازہ کر رہے ہیں مسلمانوں کی نسل کشی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا 6ستمبر میرپور کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جس میں آزاد کشمیر بھر سے قافلے شر کت کریں گے ۔ عبدالغفور تابانی

تازہ ترین خبریں