01:12 pm
جامعہ کشمیر  کا ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کا شیڈول جاری

جامعہ کشمیر کا ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کا شیڈول جاری

01:12 pm

جامعہ کشمیر کا ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کا شیڈول جاری عام فیس کے ساتھ 3 اکتوبر،لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ15 نومبر مقرر مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار جنرل شفیق احمد عباسی کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلرجامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے ایسوسی ایٹ ڈگری(AD)پروگرام آرٹس /سائنس و کامرس سیشن2019کے لئے سالانہ نظام امتحان کے تحت ان شرائط کیساتھ داخلہ شیڈول جاری کئے جانے کی منظوری دی ہے۔عام فیس کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 03-10-2019مقرر۔لیٹ فیس مبلغ 2750/-روپے کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 15-11-2019ہو گی۔ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس میں داخلہ کے لئے انٹرمیڈیٹ و مساوی امتحان سالانہ2019یا اس سے قبل پاس ہونا لازمی ہے۔تاہم ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں داخلہ کے لئے ایف اے/ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم از کم سیکنڈ ڈویثرن پاس ہونا لازمی ہے اور ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں مشروط داخلہ کی اجازت نہ ہو گی ۔ایسوی سی ایٹ ڈگری کے لئے گورنمنٹ کالجز میں داخل ہونے والے طلباء/طالبات کے لئے رجسٹریشن فیس مبلغ3080/-روپے ،سپورٹس فیس مبلغ1430/-روپے مقرر ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری کے لئے پرائیویٹ کالجز میں داخل ہونے والے طلباء/طالبات کے لئے رجسٹریشن فیس مبلغ3080/-روپے ،سپورٹس فیس مبلغ1430/-،الحاق فیس آرٹس مضامین میں 1925/-روپے ،سائنس مضامین میں 3300/-روپے اور کامرس میں5000/-روپے فی طالبعلم /طالبہ مقرر ہے۔داخلہ جات مقرر شیڈول کے مطابق تاریخ داخلہ کے اختتام کے بعد مقررہ فیس اندر تین ایام بذریعہ چالان جامعہ ہذا کے کھاتہ میں جمع کروانا لازمی ہوگی اور رجسٹریشن ریٹرن آخری تاریخ داخلہ کے بعد اندر 14ایام جامعہ ہذا کو ہر لحاظ سے مکمل کرتے ہوئے ارسال کرنا لازمی ہوگی۔رزلٹ کارڈ انٹرمیڈیٹ و مساوی امتحان سربراہ ادارہ سے واضح انداز میں تصدیق شدہ ہونا لازمی ہیں۔ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس/سائنس و کامرس کی رجسٹریشن ریٹرن الگ الگ مرتب کر کے ارسال کرنا لازمی ہوگا۔اور طلباء/طالبات کے مصدقہ کوائف ریٹرن میں درج ناموں کی ترتیب سے ارسال کرنا لازمی ہوگا۔رجسٹریشن ریٹرن کمپیوٹرائز ہی قابل قبول ہوگی اور ریٹرن کے ہر صفحہ پر سربراہ ادارہ کے دستخط ثبت کرنا لازمی ہوں گے۔ داخلہ شیڈول

تازہ ترین خبریں