01:21 pm
بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،روبینہ بیگم

بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،روبینہ بیگم

01:21 pm

بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،روبینہ بیگم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی ظلم و بربریت نظر نہیں آ رہی ہے باغ (تحصیل رپورٹر )ممبرتحریک انسانی حقوق روبینہ بیگم نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں بدترین مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو چن چن کر گولی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں ۔ ان پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ہے ۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کا ظلم نظر نہیں آ رہا اور وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ اگر یہی ظلم کسی یوربی ملک میں ہوتا تو ان کی چیخیں پوری دنیا میں پہنچتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے ۔ کشمیریوں کا حوصلہ ہے کہ وہ اس ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنا حق کی خاطر جانوں کی نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں سکول ، کالجز بند ہیں ۔ ہسپتالوں پر انڈین آرمی کا پہرہ ہے ۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں مگر عالمی ضمیر ابھی تک سوئے ہوئے ہیں اور کسی بڑے سانحے کے انتظار میں ہیں ۔ یہ عالمی ادارے اپنے اپنے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں ان کے مفادت بھارت سے وابستہ ہیں ۔انہوں نے بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے کرے ۔پاکستان کی عوام کشمیریوں کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور ہر شہر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے جس پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ بھارت نے اگر یہ ظلم و ستم بند نہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ۔ عالمی دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو آزادی دی جائے ۔ روبینہ بیگم

تازہ ترین خبریں