01:22 pm
 اکلاس ملازمین کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائوں گا ،راجہ عبدالقیوم

اکلاس ملازمین کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائوں گا ،راجہ عبدالقیوم

01:22 pm

اکلاس ملازمین کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائوں گا ،راجہ عبدالقیوم وزیر اعظم فاروق حیدر کی وطن واپسی کے بعد ملازمین کو آزمائش سے نکالوں گا، وزیر اوقاف مظفرآباد ( سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر کے وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ اگر اکلاس کارپوریشن کے ملازمین کا حق ان کو نہ ملا تو ملازمین کے ساتھ کھڑا ہوجائوں گا ، ملازمین کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائوں گا ، جو جسکا حق ہے اس کو ہر صورت ملے گا کشمیر ہائوس زندگی موت کا مسئلہ ہے وہاں مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی موت کے کنواں میں پھنسے ہیں ان کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ان حالات میں وزیراعظم فاروق حیدر کا عالمی دورہ سب سے زیادہ اہم فریضہ ہے ، فاروق حیدر کے دورے سے واپسی کے بعد پہلا کام ملازمین اکلاس کے ایشو کو حل و عمل درآمد ہے مجھے اس بار ملازمین سے مذاکرات کا کہا گیا اور کمیٹی کے سربراہ بنایا گیا ہے ، اب یہ میری زمہ داری ہے اسے ہر حال میں حل و عملدرآمد یقینی بنائو ں ، اکلاس ملازمین یونین کے راجہ بشیر خان، خواجہ محمد پرویز ، ارشد محمود چوہدری ، راجہ اشتیاق خان ، ظہور احمد ، مصداق حسین کیانی ، محمد اقبال عباسی ، شمریز خان ، مراد بخاری ، بدر منیرخان محمود احمد نے ملاقات کر کے ملازمین کی تشویش ناک صورت سے آگاہ کیا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے وزیر اوقاف نے یقین دلایا ، وزیر اعظم فاروق حیدر خان کی وطن واپسی کے بعد میرے ایجنڈے کا پہلا نقطہ ملازمین کو آزمائش سے نکال کر انکا حق دلانا ہے ۔ راجہ عبدالقیوم

تازہ ترین خبریں