12:29 pm
کانگو وائرس سے بچائو کیلئے مویشیوں کو چیچڑوں سے پاک کریں،ڈاکٹر امجد

کانگو وائرس سے بچائو کیلئے مویشیوں کو چیچڑوں سے پاک کریں،ڈاکٹر امجد

12:29 pm

کانگو وائرس سے بچائو کیلئے مویشیوں کو چیچڑوں سے پاک کریں،ڈاکٹر امجد محکمہ لائیو سٹاک قیمتی جانوروں کی صحت و زندگی کیلئے متحرک ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوٹلی کوٹلی (ڈ سٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ نے کہا ہے کہ کانگو وائرس سے پھیلنے والے مہلک بخار کے تدارک کے لیے اپنے مویشیوں کو چیچڑوں سے پاک کریں۔محکمہ لائیو سٹاک فارمرز اور ان کے قیمتی جانوروں کی صحت و زندگی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ویٹرنری آفیسران کو مختلف انٹری پوائنٹس کا نگران مقرر کیا گیا۔ہر سال کی طرح امسال بھی سیکرٹری لائیو سٹاک راجہ طارق مسعود کے احکامات اور ڈی جی لائیو سٹاک راجہ مطلوب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ضلع کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ نے اپنے آفس میں ویٹرنری آفیسران کی ہنگامی میٹنگ طلب کی اور فوری احکامات جاری کرتے ہوئے فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ گھریلو پالتو جانوروں اور قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کو چیچڑوں سے پاک کرنے کے لیے سپرے مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔کوٹلی ،کھوئیرٹہ ، سہنسہ ، تتہ پانی سرساوہ سے ویٹرنری آفیسران اور ڈونگی ، ہولاڑ سے دیگر سٹاف میٹنگ میں شریک ہوا۔ ڈاکٹر امجد علی راجہ نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ کے اہلکاران فارمرز اور عوام کو کانگو وائرس کی ہلاکت خیزی سے اگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے بچائو کی تدابیر بھی اختیار کرنے پر زور دیں اس موقع پر ضلع کوٹلی میں مویشی لانے کے تمام داخلی راستوں اور مویشی منڈیوں کے لیے محکمہ کے اہلکاران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں۔ ویٹرنری آفیسران کو مختلف انٹری پوائنٹس کا نگران مقرر کیا گیا اور ان میں چیچڑوں کے خاتمے کے لیے سپرے کی ادویات تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی راجہ نے مذید کہا کہ میں نے ہمیشہ فارمرز کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ ،ویکسنیشن کی سہولیات اور اہل کوٹلی کو بیماریوں سے پاک صاف ستھرے گوشت ،خالص دودھ کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا ۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے مہلک کانگو و ڈینگی وائرس سے بچائو کے لیے سپرے مہم کامیابی سے چلائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر امجد

تازہ ترین خبریں