09:33 am
طالبعلم شاہزیب خورشیدکا اعزاز

طالبعلم شاہزیب خورشیدکا اعزاز

09:33 am

طالبعلم شاہزیب خورشیدکا اعزاز کوٹلی (سٹی رپورٹر)قابل فخر باپ کے ہونہار بیٹے کاقابل رشک رزلٹ ، ہمہ وقت علم وتعلم میں خدمات سرانجام دینے والے سابق پرنسپل سلطانیہ پبلک سیکنڈری گلہار شریف راجہ محمد خورشیدکے ہونہار فرزند ارجمند محمد شاہزیب خورشیدنے آئی سی ایس گروپ میں984نمبروں سے آزادکشمیر بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے معزز والدین ، اساتذہ کرام اور ادارہ اقراء کالج آف ایکسلینس کوٹلی کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث بنا۔ نتائج میں شاندار کارکردگی دیکھانے پر علمی وادبی حلقوں کا ہونہار طالبعلم کے گھر تانتا بندھ گیا ۔ حاجی عبدالرشید ، پروفیسر محمد ریاض خان ، راجہ محمد صغیر ، تاجر عمران خان کے علاوہ دیگرکوٹلی کے سیاسی وسماجی اورمذہبی حلقہ احباب اس شاندار کامیابی پر پوزیشن ہولڈرمحمد شاہزیب خورشید،والد راجہ محمد خورشیداور اقراء کالج آف ایکسلینس کے پرنسپل و جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ علمی و عملی میدان میں کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ملک وقوم کی بہترین خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں