09:37 am
فوزیہ اسلم کی  ڈی ای او زنانہ تعیناتی نیک شگون ہے ،راجہ اسد

فوزیہ اسلم کی ڈی ای او زنانہ تعیناتی نیک شگون ہے ،راجہ اسد

09:37 am

فوزیہ اسلم کی ڈی ای او زنانہ تعیناتی نیک شگون ہے ،راجہ اسد کوٹلی (سٹی رپورٹر)سیاسی وسماجی رہنماء راجہ اسد خان آف سرہوٹہ نے کہا ہے کہ ڈی ای او زنانہ فوزیہ اسلم فرض شناس،محنتی خاتون ہیں ، ان کا بطور ڈی ای اوزنانہ تعینات ہونا نیک شگون ہے ۔حکمران جماعت نے اپنے حالیہ دور اقتدار میں یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ علم دوست ، میرٹ اور گڈ گورننس کو عملی جامہ پہنانے میں خلوص اورصدق دل کوشاں ہیں۔ ڈی ای او زنانہ فوزیہ اسلم باصلاحیت اور تجربہ کارآفیسر ہیں ہم پر امید ہیں کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں اورمہارت کو برئوے کار لاتے اپنی تعیناتی کو درست ثابت کریں گے اور سابقہ ڈی ای او کی علم دوست پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم میں بہترین خدمات سرانجام دیں گی ۔

تازہ ترین خبریں