09:40 am
 قوم کی تاریخ بدلنے میں طلباء کا اہم کردار رہا ہے،نثار چشتی

قوم کی تاریخ بدلنے میں طلباء کا اہم کردار رہا ہے،نثار چشتی

09:40 am

قوم کی تاریخ بدلنے میں طلباء کا اہم کردار رہا ہے،نثار چشتی طلباء کی صفوں میں اتحاد اور کردار سازی کی اشد ضرورت ہے کوٹلی (سٹی رپورٹر) اقرا ء کالج آف ایکسیلنس کوٹلی کے زیر انتظام تقریب بسلسلہ یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیرمنعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلباء اوراساتذہ نے شرکت کی۔تقریب سے وائس پرنسپل محمد نثار چشتی، شاہنواز احمد ملک،محمد افضل چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ستمبر1965 کی جنگ کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ طلباء کسی بھی قوم کا اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بلا شبہ قوم کی تاریخ بدلنے میں طلباء کا اہم کردار رہا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء کی صفوں میں اتحاد اور کردار سازی کی اشد ضرورت ہے ۔1965 کی جنگ میںنوجوانان پاکستان اورپاک فوج نے مل کر بھارت کو شکست دیتے ہوئے نہ صرف پاک دھرتی کا دفاع کیابلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیاکہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک پاکستان کی خاطر آخری سانس تک ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ آخر میں شہداء کی بلندی درجات اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین خبریں