09:08 am
 کس چناتر میں انٹر کالج اور گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے ، نذیر احمد

کس چناتر میں انٹر کالج اور گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے ، نذیر احمد

09:08 am

کس چناتر میں انٹر کالج اور گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے ، نذیر احمد حکومت گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے فوری طور پر ہائی کا درجہ دے بھمبر (بیوروپورٹ ) بھمبر کے علاقہ کسچناتر میں فوری طور پر انٹر کالج اور گرلز ہائی سکول قائم کیا جائے یہ ادارے نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا، حکومت گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کرکے فوری ہائی کا درجہ دے ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوسی کس چناتر کے ر ہنما حاجی صوبیدار(ر) نذیر احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کس چناتر میں فوری طور پر گرلز ہائی سکول اور بوائز انٹر کالج قائم کیا جائے 1965 سے گرلز مڈل سکو ل اپ گریڈ نہیں کیا گیا سنیئر وزیر حکومت اس حوالہ سے وعدہ پورا کریں اور بوائز ہائی سکول کسچناتر کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے بلڈنگ دستیاب ہے وزیراعظم ، سنیئر وزیر حکومت وزیر سکولز فوری نوٹس لے کر تعلیم کے متعلقہ مذکور ہ مسائل حل کریں غریب لوگوں کے بچوں کو علم کے حصول کے لیے دور دراز کے علاقوں میں سفر کے لیے جانا پڑتا ہے جسکے باعث ان کومشکلات ہیں حکومت فوری ازالہ کرے ۔

تازہ ترین خبریں