09:11 am
 پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں، انصر مغل

پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں، انصر مغل

09:11 am

پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں، انصر مغل مسلم لیگ ن کی حکومت حلقہ برنالہ کی پسماندگی کے خاتمہ میں ناکام ہوگئی ہے بھمبر (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی تحصیل برنالہ کے ر ہنما ممبر سی ای سی انصر محمود مغل اور ملک بائو خان اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے قائد چوہدری پرویز اشرف حلقہ برنالہ کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں جب بھی وہ اقتدار میں آتے ہیں تعمیر و ترقی کا ریکارڈ کام کر واتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت حلقہ برنالہ کی پسماندگی کے خاتمہ میں ناکام ہوگئی نوجوان بے روز گار پھر رہے ہیں کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،فریال تالپور کی غیر مناسب انداز میں گرفتاری سراسر سیاسی انتقام اور ایک عورت کی توہین ہے حکومت اور نیب تمام تر اخلاقیات بھول گئے ہیں ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری پرویز اشرف نے عید قربان مظفرآباد میں کشمیر یوں کے ساتھ منا کر ثابت کیا ہے کہ ان کے دل کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی وفاقی حکومت کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں آئے روز پیٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے روز مرہ اشیا ء کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے لیکن تبدیلی سرکار کو کوئی سروکار نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں