09:15 am
بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے،منظور حسین

بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے،منظور حسین

09:15 am

بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے،منظور حسین بھارت مذموم مقاصد کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے بھمبر (بیوروپورٹ)ممبر آزادجموں و کشمیر بار کونسل سنیئر قانون دان چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری اس مشکل وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے بھارت کشمیر یو ں پر مذموم مقاصد کے حصول کے لیے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ایک ماہ سے کرفیو لگا ہو ا لیکن اقوام عالم کی اس پر خاموشی انتہائی افسوسناک ہے 370A کا خاتمہ کرکے بھارت اپنے آپ کو تسلی دے سکتا ہے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا کشمیر صرف اور صرف کشمیریوں کا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اقوام عالم فوری نوٹس لیں مودی سرکار مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی کنٹرول لائن پر دہشت گردی کا مظاہرہ کررہی ہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا فوری نوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی کشمیر کشمیریوں کا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کے بغیر اور ان کے حق خودرادایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی بھارت امریکہ کی ثالثی سے انکار کرکے امن عمل تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن آزادکشمیر کی شہری آبادی کو گولیوں اور کھلونا بموں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔

تازہ ترین خبریں