09:20 am
 آئینی ترمیم سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، ظہیر الدین

آئینی ترمیم سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، ظہیر الدین

09:20 am

آئینی ترمیم سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، ظہیر الدین بھارت نے 370 اور 35A ختم کرکے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے بھمبر (بیوروپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی ر ہنماء حاجی چوہدری ظہیر الدین بابر نے کہا ہے کہ بھارت نے 370 اور 35A ختم کرکے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے اب اس کے بس میں کوئی بات نہیں ہے اس آئینی ترمیم سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی کشمیر کشمیر ی عوام کا ہے اور ان کی مرضی کے بغیر بھارت کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دلائے کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے کسی صورت تقسیم کو کشمیر ی عوام تسلیم نہیں کریں گے کوئی طاقت انہیں پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کا محور اور مرکز ہے سلامتی کونسل کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا بڑا بریک تھرو ہے اس سے کشمیر کاز کو فائدہ ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات اور اس کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل کررہے گا ۔

تازہ ترین خبریں