09:28 am
ایک ماہ سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنادیا ،عامر رسول

ایک ماہ سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنادیا ،عامر رسول

09:28 am

ایک ماہ سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنادیا ،عامر رسول مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بھمبر (بیوروپورٹ)مسلم لیگ ن سٹی بھمبر کے جنرل سیکرٹری عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسے میں اقوام عالم انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوس ناک ہے ایک ماہ سے زائد مسلسل کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنادیاہمیں 14سوسال قبل حضرت امام حسین ؓ کی شہادت اور شہادت کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ہی آزادی کی منزل کی طرف گامزن ہو کر ہی آزادی حاصل کرسکتے ہیں حضرت امام حسین ؓ کی شہادت حق و باطل کی جنگ اور آنے والوں دور کے لیے نصب العین آج انسانی حقوق کے علمبراد صرف اپنے مذہب کے تحفظ کے لیے تنظیم ہے ہمیں اپنے ہمسایہ افغانستان سے سبق لیکر اور اپنی آزادی کے لیے خود جدوجہد کرتی ہوگی ریاست کے وزیراعظم کو جہاد کے لیے اعلان کرنا چاہیے یہ نہ ہو کہ تاریخ ہمیں معاف نہ کریں اور ریاست کا اعلان بھی بے معنی ہو جائے ،مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں پر ظلم وستم اور بربریت کی انتہا ہوچکی ہے اب کشمیری کے برداشت باہر ہوتا جارہا ہے، کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں اب پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوچکا ہے اب نوجوانو کو جہاد کے لیے بیس کیمپ ترغیب دے اور فوری شروع کریں دنیا کی تاریخ گواہ ہے کوئی بھی چیز بغیر قربانی سے حاصل نہیں کی جاسکتی آج کشمیری بہن بھائی اور مائیں ہمیں مدد کے لیے پکار رہے ہیں ابھی نہیں تو کبھی ہم ان کی مدد کرسکیں گے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے حالیہ دورہ امریکہ اور برطانیہ سے مسئلہ کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور بھارت کی ظالمانہ کاروایاں بے نقاب ہوئی ہیں ثابت ہو گیا کہ راجہ فاروق حیدر خان بیس کیمپ کی حکومت کے سب سے کامیاب وزیر اعظم ہیں۔

تازہ ترین خبریں