10:08 am
  کشمیر ی حضرت ا مام حسینؓے نظریہ کو اپنے یقین کا حصہ بنائیں

کشمیر ی حضرت ا مام حسینؓے نظریہ کو اپنے یقین کا حصہ بنائیں

10:08 am

کشمیر ی حضرت ا مام حسینؓے نظریہ کو اپنے یقین کا حصہ بنائیں کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں فتح ایک دن حق اور سچ کی ہو گی،عظیم دت میرپور (بیورورپورٹ) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ اس مقدس ماہ محرم الحرام میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے قافلے کے لوگوں نے کر بلا کے میدان میں جام شہادت نوش کیا تھااور ان کی قربانی نہ صرف مسلمانوں بلکہ د نیا بھر کے مظلوموں،غلاموں، محکوموں، مجبوروں اور معاشرے کے ستائے ہوئے طبقات کے دلوں میں آج بھی روز اول کی طرح تازہ ہے، کشمیری قوم بھی حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم پر چل کر وقت کے یزیدوں کو شکست دے کر اپنی قومی آزادی کی منزل حاصل کر ے گی ا نہوں نے کہا امام عالی مقامؓ کی شہادت دنیا وی زندگی کے بے معنی ہونے کا درس دیتی ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ َسر دے دو لیکن ظالم کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ نہ دو اس لئے اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے ہجوم کی ضرورت نہیں بلکہ ایک مختصر سی جماعت ہی کافی ہوتی ہے جو ظالموں، فاسقوں، فاجروں ، قابضوں اور آمروں کا راستہ روک سکتی ہے اس لئے غلامی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو اپنی عددی کمی سے مایوسی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے بلکہ امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے فتح ایک دن انشااللہ حق اور سچ کی ہو گی، کشمیری عوام بھی فتح کی خاطر حضرت امام حسین ؓکے نظریہ کو اپنے یقین کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا اس دن کی یادکو تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے انداز میں منائیںکسی کے طریقہ میں مداخلت نہ کریں،ہمیں آزادی کی تحریک مشترکہ جدوجہد کے طور پرکرنی چاہیئے