10:17 am
جمعیت علما اسلام کا اجلاس کل ہوگا

جمعیت علما اسلام کا اجلاس کل ہوگا

10:17 am

جمعیت علما اسلام کا اجلاس کل ہوگا دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف)جمعیت علما اسلام کا مرکزی عاملہ صدور جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا اجلاس 11ستمبر دن 10بجے مولانا امتیاز عباسی نے ارجہ میں طلب کر لیا ہے۔جس میں 19ستمبر کو یوم آزادی کانفرنس کے حوالے سے غور و غوض اور تیاریوں کا جائز ہ لیا جائے گا۔آزادی کانفرنس کے مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن ، آزا د کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق ڈپٹی چیئر مین سینیٹ اکرم خان درانی،سابق سنیٹر حمد اللہ خان، سمیت جمعیت علما اسلام پاکستان سے مرکزی قائدین اس تاریخی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔آزاد کشمیر بھر سے کشمیری اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔