10:21 am
بھارتی مظالم پرعالمی ضمیر خاموشی کی تصویر بنا ہوا ہے،مولانا سلیم

بھارتی مظالم پرعالمی ضمیر خاموشی کی تصویر بنا ہوا ہے،مولانا سلیم

10:21 am

بھارتی مظالم پرعالمی ضمیر خاموشی کی تصویر بنا ہوا ہے،مولانا سلیم 36روز سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کےخون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف) 36روز سے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔لوگوں کا کھانا پینا بند ہے۔لیکن عالمی ضمیر خاموشی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ بلاتخصیص انسانیت کی خدمت اور انسانی حقوق کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والے ثالث بنتے بنتے رہ گئے۔ ان حالات میں کشمیری ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جاندار کردار ادا کرے۔19ستمبر کو ہونے والی آزاد ی کشمیر کانفرنس کا یہی پیغام ہو گا۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام تحصیل دھیرکوٹ کے اجلاس میں کیا گیا ۔جو غربی باغ کے صدر مولانا سلیم اعجاز ی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کونسل چڑالہ کے جنر ل سیکرٹری مولانا ذہین عباسی سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ غربی باغ سے قافلوں کی شکل میں لوگ گھروں سے نکلیں گے اور مظفر آباد کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا۔ عوامی رابطہ مہم 16ستمبر تک جاری رہے گی۔اور حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سلسلہ میں 12ستمبر کو چمیاٹی ،چڑالہ، 13مکھیالہ دھیرکوٹ ہل سرنگ ،، 15اپر ملوٹ جبکہ کاہنڈی بلٹ کا دورہ 16تک مکمل کیا جائے گا۔ہر فرد کو اس نازک صورت حال میں اپنے فرض ادائیگی کے لیے اس کانفرنس میں جانے کی دعوت دی جائے گی۔