09:44 am
بھمبر ،یوم عاشور پرضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو،سول ادارے الرٹ رہے

بھمبر ،یوم عاشور پرضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو،سول ادارے الرٹ رہے

09:44 am

بھمبر ،یوم عاشور پرضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو،سول ادارے الرٹ رہے بلدیہ ٹیموں نے شہربھر کو صاف رکھااور خصوصی طورپر فرائض سرانجام دئیے ٔٔبھمبر ( بیوروپورٹ)یوم عاشور پر بھمبر ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو،سول ادارے مکمل الرٹ رہے،ڈپٹی کمشنر اور ایس پی خود جلوس کے ہمراہ نگرانی کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر بھمبر ضلعی انتظامیہ نے بھر پور اقدامات کئے،ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان نے جلوس کے روٹ پر خود نگرانی کی،ایس پی ملک سلطان اعوان،اے سی محترمہ بینش جرال،ڈی ایس پی ملک یاسین،چوہدری امین،تحصیل دار حماد بشیر مختلف مقامات پر جلوس کی نگرانی کرتے رہے،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ریسکیو راجہ جاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال،ایم ایس ڈاکٹر محبوب چوہدری اپنے سٹاف کے ہمراہ فرائض سرانجام دیتے رہے،شہرکے داخلی خارجی رستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،تحصیل برنالہ اور تحصیل سماہنی میں بھی انتظامیہ نے بھر پور فرائض سرانجام دئیے۔بلدیہ اور ضلع کونسل ملازمین نے خصوصی طور پر فرائض سرانجام دئیے،ایڈمنسٹریٹر صاحبان نے نگرانی کی ۔شہدائے کربلا کی یاد میں عزادران نے شہر کے مختلف مقامات پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا اجمل جرال کی ہدایت پر بلدیہ ٹیموں نے شہر کو مکمل صاف رکھا،بلدیہ ٹیموں نے خصوصی طورپر فرائض سرانجام دئیے،دوسری جانب ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹرراجہ غلام احمد ربانی کی ہدایت پر تحصیل سماہنی,تحصیل برنالہ میں ضلع کونسل ملازمین نے اپنے فرائض سرانجام دئیے،جلوس کے شرکاء کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ یوم عاشور

تازہ ترین خبریں