11:35 am
 گڈز ٹرانسپورٹ یونین کی  بھاتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد

گڈز ٹرانسپورٹ یونین کی بھاتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد

11:35 am

گڈز ٹرانسپورٹ یونین کی بھاتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد مقبوضہ کشمیر میں 37روز سے جاری کرفیو سے خوراک کی قلت ہے،سردار ارشد راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے زیرا ہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھائیو ں سے اظہار یکجہتی ، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے ، بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر تشدد اور عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کیلئے گزشتہ روز ایک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں گڈز ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور بہت بڑی ٹرک ریلی بھی نکالی ، اظہار یکجہتی ریلی میں ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے ذمہ داران و کارکنان نے سپریم ہیڈ سردار محمد ارشد خان کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی ۔اظہار یکجہتی ریلی شہر کی مین شاہرات کا چکر لگانے کے بعد ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ، احتجاجی جلسہ سے گڈز ٹرانسپورٹ آزادکشمیر کے مرکزی چیئرمین حاجی سردار محمد افراہیم خان، ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے سپریم ہیڈ سردار محمد ارشد خان، انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی نائب صدر سردار وسیم خورشید، (ر) مفتی عبدالرشید ، گڈز ٹرانسپورٹ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل سردا رزاہد ، سردار فیاض صابرخان، خان افتخار خان، سردا رعامر نازش ، مولانا اتفاق حسین ، سردا ر عمران سجاق ، حاجی منظور باغ ، لالہ نواز ، عدنان خورشیداور دیگر نے خطاب کیا ۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 37روز سے کرفیو لگا رکھا ہے ،کر فیو کے باعث بچوں ، بوڑھوں ، خواتین کو ادویات اور خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے ، مریضوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیاجارہا ، کشمیر یوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے ، 5اگست کو مودی نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے تحریک آزادی کو تقویت ملی ہے ، کشمیر ی یہ اعلان اور یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ مودی کے اس اقدم کو نہیں مانتے اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین خبریں