12:02 pm
 کھائی گلہ علی سوجل روڈ کی فوری تعمیر کروائی جائے،شوکت حسین

کھائی گلہ علی سوجل روڈ کی فوری تعمیر کروائی جائے،شوکت حسین

12:02 pm

کھائی گلہ علی سوجل روڈ کی فوری تعمیر کروائی جائے،شوکت حسین سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ، جگہ جگہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار شوکت حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھائی گلہ علی سوجل روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ، جگہ جگہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، ایسے لگتا ہے کہ کسی زمانے میں اس روڈ کو تعمیر کیاگیا روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پکھر سے راولاکوٹ آنا سکولوں ، کالجز کے طلبہ وطالبات کا بروقت پہنچنا مشکل ہے ۔جس سے تعلیمی حرج ہورہا ہے ، روڈ پر آج تک آزادکشمیر کے کسی بھی حکمران نے بیان نہیں دیا ، یہاں کے مسائل جو ں کے تو ںہیں ، انہوں نے کہا کہ کھائی گلہ تا علی سوجل روڈ واحد روڈ ہے جو عوام کے مفاد میں ہے تولی پیر روڈ جو کہ سیاحوں کیلئے آئیڈیل ہے اس کا نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود ابھی تک کام شروع نہ ہوسکا ۔وہ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تولی پیر روڈ کی پختگی سے آزاد کشمیر حکومت کو معاشی طو رپر کڑوں کا فائدہ ہوگا ، جو وعدے حکمرانوں نے کیے پورے کرنے ہوں گے اگر ہمارے کام نہ ہوئے تو حق مانگنے کیلئے سڑکوں پر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں