12:46 pm
 سردار  ابراہیم  کی  قربانیوں کے باعث ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں،سردار صدیق

سردار ابراہیم کی قربانیوں کے باعث ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں،سردار صدیق

12:46 pm

سردار ابراہیم کی قربانیوں کے باعث ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں،سردار صدیق راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیپلزپارٹی پکھر ڈنہ نمبر چار کے رہنما سردار محمد صدیق خان، حاجی ایوب خان نے کہا ہےکہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی بے مثال قربانیوں کے باعث ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں ۔ آزادی کی قدر و قیمت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے پوچھی جائے تو ہمیں احساس ہو گا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسین خان شہید ، غازی ملت کا آزاد کشمیر کی عوام پر بڑا احسان ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کشمیری اس لیے برداشت کررہے ہیں کہ وہ آزادی کا انمول ہیرا حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں خالد ابراہیم خان کی بھی طویل جدوجہد تھی ، غازی ملت کے مشن کو لے کر چلنا ہوگا ۔ انہو ںنے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ نشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔

تازہ ترین خبریں