12:47 pm
 تولی پیر روڈ کی تعمیر  جلد شروع کی جائے،سردار  رفیق

تولی پیر روڈ کی تعمیر جلد شروع کی جائے،سردار رفیق

12:47 pm

تولی پیر روڈ کی تعمیر جلد شروع کی جائے،سردار رفیق راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پکھر ڈنہ نمبر چار کے رہنما سردار محمد رفیق خان نے کہا کہ تولی پیر روڈ کی تعمیر کی خوش خبری کافی دنوں سے سنتے آرہے ہیں لیکن ابھی تک زمین پر کوئی پتھر بھی نہیں لگایاگیا ۔تولی پیر روڈ کا کام آخر کب شروع ہوگا، موسم سرماقریب آرہا ہے ، لس ڈنہ تولی پیر کے پہاڑوں پر چھ ماہ تک برفباری کا سلسلہ شروع رہتا ہے اگر کام پہلے شروع ہوجاتا تو تولی پیر روڈ کا کافی کام ہوجاتا جس سے سیاحوں کو فائدہ ہوتا اس کھنڈر سڑک پر بھی سیاحوں کا قافلہ رواں دوا ں رہتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں